Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 114:45:18
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • "We can thwart attempts on social cohesion through unity", Community reaction to Bondi attack - یہ ایک کمیونیٹی پر نہیں بلکہ آسٹریلیا کی قومی یک جہتی ہر حملہ ہے: بونڈائی حملے پر آسٹریلین کمیونٹی کا ردِعمل

    16/12/2025 Duración: 06min

    14 دسمبر کو بونڈائی میں ہونے والے دہشت گرد حملے نے پورے آسٹریلیا کو رنج و غم میں مبتلا کردیا۔ مسلم کمیونیٹی اور رہنماؤں نے نہ صرف اس حملے کی پرُ زور مذمت کی بلکہ متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس افسوس ناک واقعے پر ردِعمل جاننے کے لیے ہم نے جنوبی ایشیائی پس منظر رکھنے والے ممتاز آسٹریلین مسلمانوں سے گفتگو کی، جن میں نیو ساؤتھ ویلز لیبر پارٹی کے رکن، سابق ایم ایل سی اور نیو ساؤتھ ویلز پارلیمنٹ کی قانون ساز کونسل کے سابق اسسٹنٹ صدر شوکت مسلمانی، پاکستان کے سابق کنوسلر جنرل محمد اعظم ، Helping ACT کے بانی و صدر محمد علی، اور Australian Muslim Times (AAMUST) کے ایڈیٹر اِن چیف ضیاء احمد شامل ہیں۔ - 14 دسمبر کو بونڈائی میں ہونے والے دہشت گرد حملے نے پورے آسٹریلیا کو رنج و غم میں مبتلا کردیا۔ مسلم کمیونیٹی اور رہنماؤں نے نہ صرف اس حملے کی پرُ زور مذمت کی بلکہ متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس افسوس ناک واقعے پر ردِعمل جاننے کے لیے ہم نے جنوبی ایشیائی پس منظر رکھنے والے ممتاز آسٹریلین مسلمانوں سے گفتگو کی، جن میں نیو ساؤتھ ویلز لیبر پارٹی کے رکن، سابق ایم ایل سی اور

  • کیا آسٹریلیا کے اسلحہ قوانین سخت ہیں؟ یہ سوال بونڈی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے

    16/12/2025 Duración: 09min

    آسٹریلیا کو طویل عرصے سے دنیا بھر میں اسلحہ کنٹرول کا سنہری معیار سمجھا جاتا رہا ہے۔ آتشیں اسلحہ کے قوانین ریاستوں اور علاقوں کی ذمہ داری ہیں، اور نیشنل فائر آرمز ایگریمنٹ 1996 کے پورٹ آرتھر قتل عام کے بعد متعارف کرایا گیا تاکہ اس بات کے قواعد کو یکساں بنایا جا سکے کہ کون بندوق رکھ سکتا ہے اور کیوں۔

  • مختصر خبریں : منگل 16 دسمبر 2025

    16/12/2025 Duración: 05min

    اسرائیل کے آسٹریلیا میں سفیر، عامر میمون، بونڈی دہشت گرد حملے کے بعد آسٹریلیا میں یہود دشمنی کے خلاف کارروائی کی کمی پر سوال اٹھا رہے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات کے کارٹلز کے خلاف زمینی حملے کی دھمکی دے دی۔

  • Bondi Beach attack a dark day in Australian history, but misinformation can increase divisions in society - بونڈائی بیچ حملہ آسٹریلین تاریخ کا ایک سیاہ دن مگر غلط معلومات اورافواہیں معاشرے میں تفریق بڑھا سکتی ہیں

    15/12/2025 Duración: 12min

    Authorities have classified the shooting that occurred on Sunday at Bondi Beach as a terrorist attack. However, some media reports have cited an unnamed senior law enforcement official who identified a suspected attacker, a claim that New South Wales Police have not confirmed. - پولیس نے بونڈائی بیچ پر اتوار کے روز ہونے والی فائرنگ کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے، یاد رہے کچھ میڈیا رپورٹیں ایک گمنام سینئر قانون نافذ کرنے والے افسر کا حوالہ دیتے ہوئے ایک حملہ آور کا نام ظاہر کر رہی ہیں، حالانکہ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جبکہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے بھی حملہ آوروں کی کوئی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

  • مختصر خبریں : پیر 15 دسمبر 2025

    15/12/2025 Duración: 04min

    اتوار کے روز بونڈائی بیچ پر ہونے والے حملے میں ایک حملہ آور سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں، آسٹریلیا کے تمام مکاتب فکر کی جانب سے حملے کی مذمت کے ساتھ واقعے کو تکلیف دہ قرار دیا گیا ہے۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 12 دسمبر 2025

    12/12/2025 Duración: 05min

    سرکاری ہسپتالوں کی فنڈنگ پر ریاستی اور وفاقی وزراء صحت کی ملاقات , تیوئی جزائر میں سات لاکھ ہیکڑ سے زیادہ زمین کو آسٹریلیا کے قومی پارکس اور ریزرو سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔

  • اسپورٹس راونڈ اپ: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو لیجنڈ کھلاڑی قرار دیدیا

    12/12/2025 Duración: 05min

    پاکستان کے نامور باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کر دیا اور پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل۔

  • پاکستان میں موٹر سپورٹس کا بڑھتا رجحان

    11/12/2025 Duración: 05min

    کار ریسنگ نہ صرف ایک کھیل بن رہی ہے بلکہ پاکستان میں ایک نئی صنعت کے طور پر بھی ابھرتی جارہی ہے، شہروں میں خطرناک سمجھی جانے والی اس سرگرمی کے لیے اب سپر ہائی وے (ایم نائن) سندھ کے قریب ایک ٹریک تیار کیا گیا ہے، جہاں ملک بھر سے آئے کار ریسنگ کے شوقین اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں جدید، چمچماتی اور برق رفتار گاڑیاں حصہ لیتی ہیں، جبکہ کاروباری شخصیات بھی اس کھیل میں دلچسپی لے کر نئے کاروباری مواقع تلاش کرتی ہیں۔

  • مختصر خبریں: بدھ 10 دسمبر 2025

    10/12/2025 Duración: 04min

    آسٹریلیا آج سے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ کمیونی کیشنز وزیر انیکا ویلز کو اپنے سفری اخراجات کے بارے میں مزید سخت سوالات کا سامنا ہے۔آئی ایم ایف، کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کی قسط کی منظوری دے دی ہے

  • تین سالہ بچے کا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا وہ دلخراش واقعہ جس نے میئر کراچی کو معافی مانگنے پر مجبور کیا

    10/12/2025 Duración: 06min

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تین سالہ ابراہیم کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے اور اس کی لاش کو گھنٹوں تلاش کیے جانے کے دل خراش واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ شوبز شخصیات ہوں یا سیاسی و سماجی کارکن، کھلاڑی ہوں یا عام شہری، سب اس سانحے پر افسردہ ہیں اور ایک ہی سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟

  • Your first steps to engaging with Indigenous Australians - انڈیجنس آسٹریلینز کے ساتھ ربط قائم کرنے کا پہلا قدم

    09/12/2025 Duración: 07min

    Connecting with Indigenous Australia can be daunting for a newcomer to the country. So, where do you start? We asked Yawuru woman Shannan Dodson, CEO of the Healing Foundation, about simple ways to engage with First Nations issues and people within your local community. - انڈیجنس آسٹریلینز کے ساتھ ربط قائم کرنا آسٹریلیا میں نئے آنے والے افراد کے لئے مشکل ہو سکتا ہے، تو اس رابطے کا آغاز کیسے کیا جائے؟ہم نے ہیلنگ فاؤنڈیشن کے سی ای او یوورو خاتون شینن ڈوڈسن سے فرسٹ نیشنز کے مسائل اور ان افرادکے ساتھ رابطہ یا دوستی قائم کرنے کے آسان طریقوں کے بارے میں پوچھا جو آپ کی لوکل کمیونٹی میں موجود ہوں ۔

  • Ban on social media use for under-16s — what do parents say about it? - سوشل میڈیا کے استعمال پر سولہ سال سے کم عمر پر پابندی — والدین اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    09/12/2025 Duración: 06min

    Australia is set to become the first country in the world to ban social media accounts for children under 16, requiring platforms to delete accounts of underage users and prevent new accounts from being created. Many parents like Thawaibah are supporting the move, saying they constantly monitor their children's social media. - آسٹریلیا سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے، جس کے تحت پلیٹ فارمز کو کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس حذف کرنا اور نئے اکاؤنٹس بننے سے روکنا ہوگا۔ ثوائبہ جیسے کئی والدین اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے سوشل میڈیا پر خود بھی مسلسل نظر رکھتی ہیں۔

  • مختصر خبریں : منگل 09 دسمبر 2025

    09/12/2025 Duración: 06min

    میلبورن میں 14 سالہ لڑکا ای بائیک حادثے میں ہلاک اور آسٹریلیا اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی مذاکرات، انڈو پیسفک تناؤ اور AUKUS اہم موضوعات۔

  • What is Madiha Imam's role in the movie Niloofar? - مدیحہ امام کا فلم نیلوفر میں کردار کیا ہے؟

    09/12/2025 Duración: 08min

    Madiha Imam is popular for her unique roles in Pakistani films and television. Currently, her film Nilofar is being shot in cinemas in which she is playing an important role. Earlier, she has also worked in the Bollywood film Dear Maya. - مدیحہ امام پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویزن پر اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے مقبول ہیں۔ اس وقت ان کی فلم نیلوفر سینما میں لگی ہوئی ہے جس میں وہ ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ اس سے قبل وہ بالی وڈ کی فلم ڈیئر مایامیں بھی کام کرچکی ہیں۔

  • Qanita Jalil’s Inspiring Journey: From Pakistan’s National Team to Sydney’s Cricket Fields - پاکستانی قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے سڈنی کی لیول 2 کوچ تک سنئے قانتا جلیل کی کہانی

    08/12/2025 Duración: 13min

    Qaina Jalil is a former Pakistani cricketer with 66 One Day Internationals and 51 Twenty20 Internationals. Now based in Sydney, she has transitioned into a certified Level 2 coach, focusing on developing young talent in Australia. Additionally, she works as a fitness trainer and provides care for older adults. Her journey, from representing Pakistan to serving her community, reflects her resilience and passion for helping others. - پاکستان کی نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم کی طرف سے 66 ایک روزہ بین الاقوامی اور 51 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے والی قانیتا جلیل ان دنوں سڈنی میں مقیم ہیں اور آسٹریلیا میں لیول 2 کوچ کی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ ، وہ ایک فٹنس ٹرینر اور عمر رسیدہ افراد کے لئے نگہداشت بھی فراہم کرتی ہیں ۔ ان کی کہانی سنئے اس ہوڈکاسٹ میں۔

  • مختصر خبریں : 08 دسمبر 2025

    08/12/2025 Duración: 04min

    نیو ساؤتھ ویلز کے وسطی ساحل پر ایک فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کے لیے کام کرتے جاں بحق، پہلی بار منتخب ہونے والی ریاستی ایم پی ایشٹن ہرن کو جنوبی آسٹریلیا کی لبرل پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا ہے۔

  • Culture, unity and festive Joy — Communities come together at the interfaith Christmas Festival 2025 - ثقافت، یکجہتی اور تہوار کی خوشیاں—انٹر فیتھ کرسمس فیسٹیول 2025 میں کمیونٹیز ایک ساتھ

    08/12/2025 Duración: 07min

    The Interfaith Christmas Festival 2025, held on Sunday, 30 November at Sydney’s St Mary’s Memorial Hall, showcased a vibrant celebration of cultural harmony and interfaith unity. Organised by the Australian Pakistani Women’s Association in collaboration with Penrith City Council, the colourful event brought together people from diverse backgrounds. - بین المذاہب یا انٹر فیتھ کرسمس فیسٹیول 2025 اتوار 30 نومبر کو سڈنی کے سینٹ میری میموریل ہال میں منعقد ہوا، ثقافتی ہم آہنگی اور بین المذاہب یکجہتی کا خوبصورت مظاہرہ تھا۔ یہ رنگا رنگ تقریب آسٹریلین پاکستانی ویمن ایسوسی ایشن نے پینرتھ سٹی کونسل کے تعاون سے منعقد کی، جس میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ شرکا نے اسے ثقافت، جڑت اور کمیونٹی جذبے سے بھرپور ایک خوشگوار موقع قرار دیا، جہاں رنگین اسٹالز، روایتی کھانے، موسیقی اور ثقافتی پروگراموں نے دن کو مزید خاص بنا دیا۔

  • 'Give us a chance': More than 900 asylum seekers still in visa limbo in Australia - "ہمیں ایک موقع دیں": آسٹریلیا میں 900 سے زیادہ پناہ گزین ابھی بھی ویزا کے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں

    05/12/2025 Duración: 10min

    A group of around 900 asylum seekers who came to Australia by boat nearly 13 years ago remain stuck in visa limbo, fighting for permanency. Despite living and working in Australia for nearly a decade, they have no pathway to permanent residency thanks to a hardline 2013 immigration policy on boat arrivals. They're pleading with the Australian government to grant them leniency, as a last hope. And a warning - this story contains descriptions of self harm that some may find distressing. - تقریباً 900 کے قریب پناہ گزینوں کا ایک گروپ جو تقریباً 13 سال پہلے کشتی کے ذریعے آسٹریلیا آیا تھا، ویزا کی غیر یقینی حالت میں پھنسا ہوا ہے اور مستقل سکونت کے لئے لڑ رہا ہے۔ حالانکہ وہ تقریباً ایک دہائی سے آسٹریلیا میں رہائش پذیر اور کام کر رہے ہیں، لیکن انہیں مستقل رہائش کا کوئی راستہ نہیں مل سکا۔ اس کی وجہ سال 2013 کی وہ سخت گیر امیگریشن پالیسی ہے جو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر آسٹریلیا آنے والوں پر لاگو ہوتی ہے۔ یہ پناہ گزین آسٹریلین حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ ان کے لئے رعایت کی جائے تاکہ ان کے لئے امید کی کوئی کرن پی

  • گھروں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نئے خریداروں کے لیے پریشان کن

    05/12/2025 Duración: 07min

    گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نئے خریداروں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی جا رہی ہیں۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ تیمور ملک کے مطابق مسلسل مہنگائی اور محدود سپلائی نے ہاؤسنگ مارکیٹ کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 05 دسمبر 2025

    05/12/2025 Duración: 07min

    اہم پلیٹ فارمز کو آسٹریلیا میں سوشل میڈیا پابندی نافذ کرنے پر کروڑوں روپے کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

página 3 de 52