Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 148:48:29
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • Wali Ahadi’s story: Why did the news of his police job shock some in his community? - ولی احدی کی کہانی: پولیس میں ملازمت ملنے کے خبر سن کر کمینوٹی کے کئی لوگ شاک میں آگئے!

    04/05/2026 Duración: 26min

    For some migrant communities, perceptions of the police force are shaped by experiences in other countries, where policing may be viewed with mistrust, influencing how the role is understood in Australia. Constable Wali Ahadi, who speaks five languages, reflects this change. His work with the New South Wales Police shows how cultural understanding plays out on the ground. Superintendent Robert Toynton outlines efforts to broaden access, while community liaison officer Reema Al Haj shares insights into building trust with multicultural communities. - تارکینِ وطن میں آسٹریلیا کی پولیس فورس میں ملازمت کا رحجان کم ہے تاہم تبدیلی آرہی ہے۔ اور اس کی ایک مثال کانسٹبل ولی احدی ہیں جو پانچ زبانیں بولتے ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس میں ولی کی کہانی مختلف ثقافتوں کے ساتھ کام کرنےکے عملی تجربے کو بیان کرتا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس کےسپرنٹنڈنٹ رابرٹ ٹوئنٹن بتاتے ہیں کہ مواقع کو مزید وسیع کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ کمیونٹی لائژن افسر پولیس ریما الحاج کثیر الثقافتی کمیونٹیز کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالتی ہیں۔

  • From Melbourne to the World: can feminism be reclaimed as a human rights issue? - میلبورن سے اٹھتا سوال: فیمینزم کو کیوں مرد بمقابلہ عورت سمجھا جاتا ہے؟

    01/05/2026 Duración: 06min

    Today, we begin with a word that, in our times, has for some shifted from a symbol of support to something closer to criticism—even mockery: feminism. Melbourne is currently at the centre of a major global conversation on women’s rights, as Women Deliver 2026 brings together leaders, activists and policymakers from around the world. But the question is—when we look at the West and South Asia, particularly countries like Pakistan and India, is the struggle for women’s rights really the same? - آج ہم ایک ایسے لفظ سے گفتگو شروع کرتے ہیں جو آج کے دور میں کچھ لوگوں کے لیے حمایت نہیں بلکہ ایک طرح کی تنقید یا طنز بن چکا ہے—یعنی ‘فیمینزم’۔ میلبرن اس وقت عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کی ایک بڑی گفتگو کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں Women Deliver 2026 میں دنیا بھر سے رہنما، کارکن اور پالیسی ساز جمع ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ جب ہم مغرب اور جنوبی ایشیا—خاص طور پر پاکستان اور بھارت—کی بات کرتے ہیں، تو کیا خواتین کے حقوق کی جدوجہد ایک جیسی ہے؟

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 01 مئی 2026

    01/05/2026 Duración: 06min

    وفاقی خزانچی جم چلمرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے بہت بڑے اثرات کے باوجود آسٹریلین معیشت کو جمود کا خطرہ نہیں ہے۔ جمود ایک ایسی صورت حال کو بیان کرتا ہے جب اقتصادی ترقی میں کمی کے ساتھ ساتھ بلند افراط زر واقع ہوتا ہے۔

  • پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر منج نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی

    01/05/2026 Duración: 06min

    مارنس لبوشین کی شاندار کپتانی حیدرآباد کنگز مین کی نظریں فائنل پر ،چین ایشین گیمز: پاکستان نے مجموعی طور پر 4 تمغے اپنے نام کر لیے ، پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی ، پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر منج نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی۔

  • 60 سالہ سولو موٹر سائیکل ٹریولر خاتون جو پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا کے سامنے اجاگر کر رہی ہیں

    30/04/2026 Duración: 05min

    میمونہ مرزا شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں لیکن ان کا شوق انہیں وادی وادی لئے پھرتا ہے۔ اپنی موٹر سائیکل پر ملک کا چپہ چپہ گھومنے والی میمونہ کہتی ہیں انہیں قدرتی مناظر کو اپنی آنکھ سے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔

  • مختصر خبریں : جمعرات 30 اپریل 2026

    30/04/2026 Duración: 04min

    یہود دشمنی اور سماجی ہم آہنگی کے بارے میں رائل کمیشن کی عبوری رپورٹ گورنر جنرل سام موسٹین کے حوالے کر دی گئی ہے, رائل کمیشن کا آغاز دسمبر 2025 میں بونڈائی بیچ پر ہنوکا بائی دی سی ایونٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں پندرہ افراد کی ہلاکت کیا گیا تھا

  • Hajj Pilgrims: How the "Nusuk App" Changed Everything - عازم حج ہیں؟ جانئے ’نسک ایپ‘ کیا ہے؟

    30/04/2026 Duración: 12min

    Hajj is a unique act of worship that requires both physical and financial preparation. In this episode, we explore simple steps to make your journey smoother and avoid common challenges. Learn how the Nusuk App helps pilgrims manage permits, access key sites like the Masjid al Haram and Masjid Nabawi (PBUH), and stay organized throughout the pilgrimage. - حج مالی اور جسمانی دونوں عبادتوں کا مجموعہ ہے ، حج کے ارادے سے لے کر حج کی تکمیل تک وہ کون سے اقدام ہیں جو آپ کو اضافی پریشانی سے بچا سکتے ہیں ؟ ’نسک ایپ‘ کیسے حاجیوں کو مشقت سے بچا سکتی ہے ؟ حرم اور مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کے دوران یہ ایپ کیسے معاونت کر سکتی ہے اور عازمین حج اپنے سفر کو آسان کیسے کر سکتے ہیں جانئے ایس بی ایس اردو کی حج سیریز کے اس پوڈکاسٹ میں۔

  • What can be done to stop price gouging during the fuel crisis? - ایندھن کے بحران کے دوران قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیسے روکیں؟

    30/04/2026 Duración: 08min

    Fuel prices have spiked, and so have concerns and complaints about alleged price gouging. Are retailers cashing in on the crisis? - ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، اور قیمتوں میں مبینہ حد سے زیادہ اضافے کے خدشات اور شکایات بھی بڑھ گئی ہیں۔ کیا ریٹیلرز بحران سے فائدہ اٹھا رہے ہیں؟

  • مختصر خبریں : بدھ 29 اپریل 2026

    29/04/2026 Duración: 05min

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھنے کا فیصلہ، لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی جاری, ناردرن ٹیریٹری میں لاپتا پانچ سالہ بچی کی تلاش جاری.قطری وزارتِ خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی امریکہ اور ایران میں ثالثی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف

  • اسپیشل افراد کیلئے پاکستانی کی پہلی جدید اور کم لاگت ٹرائی رائیڈ بنانے والا معذور انجینئر

    29/04/2026 Duración: 07min

    ایک پاکستانی الیکڑیکل انجیئر اشتیاق احمد انصاری نے ایک حادثے میں اپنے جسم کا نچلا حصہ کھو دیا تاہم اپنی تکلیف کو اپنی ہمت میں بدلتے ہوئے اشتیاق احمد نے یورپیئن ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائی رایئڈ یعنی کہ الیکڑیکل پاور سے چلنے والی وہیل چیئرانتہائی کم لاگت میں بنا کر سب کو حیران کردیا ۔

  • Chatori Club: Meals That Turn Into Meaningful Moments - ’’چٹوری کلب‘‘ صرف کھانا نہیں دل کی باتیں کرنے کا بہانہ

    29/04/2026 Duración: 08min

    "Chatori Club", a community initiative founded by nine women, is redefining the role of social gatherings by combining food with open, supportive conversation. Designed as an inclusive platform, the club welcomes women from diverse backgrounds to connect, and share experiences, in a safe environment. - ’’چٹوری کلب‘‘ نو خواتین پر مشتمل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے دروازے ہر خاتون کے لئے کھلے ہیں ، کلب کی شریک بانی افشار طارق کہتی ہیں کہ ہم صرف کھانے کی بات نہیں کرتے بلکہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں سب کو اپنئے دل کی بات کہنے کے لئے خوش آمد ید کہا جاتا ہے۔ افشار طارق کی ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • مختصر خبریں: منگل 28 اپریل 2026

    28/04/2026 Duración: 04min

    آسٹریلیا کے ایندھن کے ذخائر کو دوگنا سے زیادہ کر کے 60 دن تک طلب کو پورا کیا جائے گا، جو اتحاد کی ایک نئی تجویز کے تحت ہے جس کا مقصد عالمی رکاوٹوں کے دوران فراہمی کو مضبوط کرنا ہے۔

  • Australia’s multicultural harmony has impressed us, say Noman Ijaz and Bushra Ansari. - آسٹریلیا میں ملٹی کلچرل کمیونیٹیز کی ہم آہنگی نے ہم سب کومتاثر کیا: نعمان اعجاز اور بشریٰ انصاری

    28/04/2026 Duración: 07min

    Famous Pakistan icons Noman Ijaz and Bushra Ansari say they received immense love in Australia’s multicultural society not only from the Pakistani community but also from the Indian community, describing it as a beautiful example of art beyond borders. - آسٹریلیا کی ملٹی کلچر سوسائٹی میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی کمیونٹی نے بھی انہیں بے پناہ محبت دی، جو فن کی سرحدوں سے بالاتر ایک خوبصورت مثال ہے۔ نعمان اعجاز اور بشریٰ انصاری

  • Australian teacher Annie Aali shares why Australian schools focus on the wholistic approach - آسٹریلیا کا تعلیمی نظام باقی دنیا سے مختلف کیوں؟ جانئے آسٹریلیا میں سیکنڈری اسکول ٹیچر عینی عالی کی زبانی

    28/04/2026 Duración: 14min

    Australian secondary school teacher Annie Aali is bringing the classroom to social media. Passionate about moving beyond grades, she shares insights into teaching approaches that nurture curiosity, wellbeing, and real-world skills. In an exclusive interview with SBS Urdu, Annie opens up about what sets Australia’s education system apart and why focusing on the “whole child” is more important than ever. Listen to the first part of the podcast to hear her perspective. - عینی عالی جنہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا ہے ایک ٹیچر ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کنٹینٹ کے ذریعے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے طریقے پر شعور بیدار کرنے کی خواہاں ہیں ۔ ایس بی ایس اردو سے ان کی خصوصی گفتگو کا پہلا حصہ سنئے اس پوڈ کاسٹ میں ۔

  • پورٹ آرتھر سانحے کے30 سال: کیا آسٹریلیا میں اسلحہ کنٹرول کے حوالے سے کافی اقدامات کئےجا رہے ہیں؟

    27/04/2026 Duración: 07min

    28 اپریل 1996 کو تسمانیہ کے شہر پورٹ آرتھر میں فائرنگ کے واقعے میں 35 افراد کی ہلاکت نے پورے آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس کے بعد جان ہارورڈ کی اس وقت کی حکومت نے اسلحے کے کنٹرول کے نئے قوانیں متعارف کروائے۔ اس واقعے کے لگ بھگ 30 سال بعد دسمبر میں بونڈائی حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔جس نے اسلحہ کنٹرول کی بحث کو دوبارہ چھیڑ دیا ۔ اسلحہ کنٹرول کے حامیوں کا کہنا ہے کہ کمیونٹی میں اسلحے کی تعداد محدود کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے مگر کنٹرول مخالف گروپس کا کہنا ہے اصلاحات غیر منصفانہ ، غیر ضروری اور فوری ردعمل ہیں۔

  • مختصر خبریں: پیر 27 اپریل 2026

    27/04/2026 Duración: 05min

    آسٹریلیا کو اس ہفتے ایران کی جنگ کے معیشت پر اثرات کے بارے میں پہلی بار واضح تشریح ملے گی، اور تازہ ترین مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ مارچ میں مہنگائی میں اضافہ ممکن ہے

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 24 اپریل 2026

    24/04/2026 Duración: 05min

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے. وفاقی حکومت نے آسٹریلین کمپنیوں کے لیے مزید ڈیزل کی فراہمی یقینی بنا لی ہے۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی امید کرتے ہیں کہ 150 ارب ڈالر [[90 ارب یورو]] کا یورپی یونین قرض پیکج روس کو مذاکرات کی میز پر لے آئے گا۔

  • For Gen Z, dumb phones and CDs are the winners as they return to analog - جنریشن زی کی ماضی کی طرف واپسی: نوجوانوں میں ایک بار پھر ڈمب فونز اور سی ڈیزکی مقبولیت کی کیا وجہ ہے؟

    24/04/2026 Duración: 07min

    Analog devices are making a comeback with the most tech-savvy, plugged in generation of all time - Gen Z. Why are Gen Z using tech from a time they don't remember? - اینالاگ ڈیوائسز ایک بار پھر مقبول ہو رہی ہیں، یہاں تک کہ سب سے زیادہ ٹیکنالوجی سے جڑی ہوئی نسل، جنریشن زی میں بھی۔ آخر کیوں وہ لوگ ایسی ٹیکنالوجی اپنا رہے ہیں جس کا زمانہ انہوں نے دیکھا بھی نہیں؟

  • مختصر خبریں: جمعرات 23 اپریل 2026

    23/04/2026 Duración: 04min

    وزیر اعظم انتھونی البانیز نے آج قومی کابینہ اجلاس سے قبل سخت ایندھن پابندیوں کی توقعات کو کم کر دیا ہے۔ یہ تیسری بار ہے کہ وزیر اعظم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد ریاستی اور علاقائی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ یہ اجلاس آسٹریلیا کی تمام ریاستوں اور علاقوں کو توانائی کی فراہمی کی سپلائی چین کی تازہ معلومات حاصل کرنے اور ایندھن کے بحران کے ردعمل کو مربوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

  • مشکل مگر ناگزیر, این ڈی آئی ایس اصلاحات، اخراجات میں کمی اور فراڈ کے خلاف بڑا اقدام

    23/04/2026 Duración: 07min

    وفاقی حکومت نے نیشنل ڈس ایبلٹی انشورنس اسکیم (NDIS) میں ایک بڑی اصلاحات کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد 50 ارب ڈالر کے اس پروگرام میں فراڈ اور بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنا ہے-ا گرچہ معذور افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والے حلقوں نے اصلاحات کے کچھ پہلوؤں کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ سپورٹ میں ممکنہ کٹوتیوں اور اہلیت کے نئے معیار کے حوالے سے مزید وضاحت ضروری ہے۔ ان خدشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں ضرورت مند افراد اہم سہولیات سے محروم ہو سکتے ہیں

página 2 de 66