Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
سیپسس: ایک ایسی بیماری جو آسٹریلیا میں ہزاروں افراد کو متاثر کرتی ہے
18/07/2024 Duración: 06minسڈنی سے تعلق رکھنے والی ایک فوٹوگرافر ہیلن کوچوڈ نے تصاویر کے ساتھ ایک نمائش رکھی ہے جس میں اس بیماری سے بچنے والے 11 افراد کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ تصاویر میں ذاتی تفصیلات شامل ہیں کہ وہ ابتدائی طور پر سیپسس سے کیسے متاثر ہوئے اور اس سے ان کی زندگیاں کیسے بدل گئیں۔
-
نیوز فلیش 18 جولائی 2024: آسٹریلیا میں بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد تک بڑھ گئی
18/07/2024 Duración: 03minجو بائیڈن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اے سی ٹی یو کی سیکریٹری سیلی میک مینس کا کہنا ہے کہ حالیہ مجرمانہ الزامات کے بعد سی ایف ایم ای یو کو صاف کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
-
Australia among several countries calling out China for cyber attacks - سائبر حملوں پر چین پر نکتہ چینی کرنے والے کئی ممالک میں آسٹریلیا بھی شامل ہے
18/07/2024 Duración: 05minIn an unprecedented move, Australia has taken the lead in accusing a group based in China of espionage and cyber hacks. It says it targets government and private sector networks. In the past, Australia backed others in publicly pointing the finger at state actors, including China and Russia. And, in another first, South Korea and Japan have put their names next to Australia's statement. - آسٹریلیا نے چین میں مقیم ایک گروپ پر جاسوسی اور سائبر ہیک کا الزام لگایا ہے جسے ایک غیر معمولی سفارتی قدم سمجھا جا رہا ہے۔۔۔آسٹریلیا کا کا کہنا ہے کہ یہ چینی گروہ سرکاری اور نجی شعبے کے نیٹ ورک کو نشانہ بناتا ہے۔ماضی میں، آسٹریلیا نےعوامی سطح پر چین اور روس کے ریاستی پشت پناہی پر ہونے والے سائیبر حملوں پر دوسرے ممالک کی حمایت کی ہے۔ جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی اسی طرح کی تشویش ظاہر کرنے میں پہل کی ہے۔
-
نیوز فلیش 17 جولائی 2024: ملائیشین جہاز حادثے کو دس سال بیت گئے ،متاثرین کو بھلایا نہیں جائے گا
17/07/2024 Duración: 03minایم ایچ 17 سانحہ کو دس سال گزر گئے .جم چلمرز کا کہنا ہے کہ حکومت توقع سے بہتر بجٹ سرپلس فراہم کرے گی۔ وفاقی حکومت C-F-M-E-U میں تحقیقات کی حمایت کرے گی۔ مزید خبریں سنیئے اردو نیوز فلیش میں۔
-
پاکستان رپورٹ: تحریکِ انصاف پر پابندی کے حکومتی بیان پرسیاسی بھونچال۔ حکومت پر اتحادیوں کا دباؤ
17/07/2024 Duración: 11minتحریک انصاف پر پابندی کے اعلان سے سیاسی بھونچال، سیاسی جماعتوں کا حکومتی فیصلے پر ردعمل، مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر، سابق وزیراعظم عمران خان کا دس روزہ ریمانڈ منظور، پاک فوج نے بنوں چھاونی پر حملہ ناکام بنا دیا۔
-
Heart disease awareness: Signs and prevention - دل کی بیماریوں کی اقسام اور نشانیاں: جانئے احتیاط کیسے کریں؟
16/07/2024 Duración: 14minSouth Asian migrants are linked to greater heart disease risks. This podcast series covers the types of heart diseases, their signs, prevention, precautions, diet, and lifestyle. Tune in to hear Cardiologist Dr. Kashif Khokhar, a member of the Pakistan Medical Association of South Australia, discuss these topics in detail. - آسٹریلیا میں جنوبی ایشائی تارکین وطن کی بڑی تعداد قلبی امراض ک شکار ہوتی ہے۔ اس موضوع کی افادیت کے پیش نظر امراض قلب کے موضوع پر یہ بات چیت تین حصوں پر محیط ہے۔ جس میں دل کی بیماریوں کی اقسام،نشانیاں، بچاؤ، احتیاط، خوارک اور طرزِ زندگی کے تعلق پر معلومات شامل ہے۔اس موضوع پر کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر کاشف کھوکر سے معلوماتی گفتگو سنئے جو پاکستان میڈیکل ایسوایشن آف ساؤتھ آسٹریلیا کے ممبر بھی ہیں۔
-
نیوز فلیش 16 جولائی: مزدور اتحاد کی بڑی تنظیم میں مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق خبریں
16/07/2024 Duración: 03minڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار نامزد, آسٹریلیا میں مزدور اتحاد کی بڑی تنظیم میں مجرمانہ کی سرگرمیوں سے متعلق خبریں, آسٹریلیا کے چار بڑے بینکوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کو فروغ دینے کا الزام عائد اور پیرس اولمپکس کی تیاریاں عروج پر
-
Vaping: prevalence, risks, and helping your teenager quit - ویپنگ: پھیلاؤ، خطرات، اور اپنے نوعمر بچے کو اس لت سے کیسے بچائیں
16/07/2024 Duración: 08minMajor regulatory changes in 2024 have brought about restricted access to vaping products in Australia. The crackdown on what is dubbed a “major public health issue” could lead to an increased number of teens seeking support to overcome the nicotine addiction, experts think. Learn about the health risks and ways to help young people in their quitting journey. - 2024 میں بڑی ریگولیٹری تبدیلیوں نے آسٹریلیا میں ویپنگ مصنوعات تک رسائی کو محدود کر دیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جسے "صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ" کہا جاتا ہے اس کے خلاف کریک ڈاؤن نیکوٹین کی لت پر قابو پانے کے لیے مدد حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ جانئے کس طرح نوجوانوں میں اس عادت کی وجہ سے لاحق صحت کے خطرات سے آگاہی پیدا کر کے اس لت کو چھوڑنے میں ان کی مدد کی جا سکتی ہے۔
-
آسٹریلیا میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کیسے بن سکتے ہیں؟
15/07/2024 Duración: 09minآسٹریلیا میں دیگر ملازمتوں کے ساتھ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بننے کے مواقع بھی موجود ہیں۔ عمران حق رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے چیف آپریٹر ہیں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہونے کا تجربہ رکتھے ہیں۔ جانئے آسٹریلیا میں ایک کامیاب رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بننے کے لئے کس مہارت، اور تعلیمی قابلیت کی ضرورت ہو تی ہے۔
-
نیوز فلیش 15 جولائی: امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے سیاسی فضا میں گرماگرمی کم کرنے پر زور
15/07/2024 Duración: 03minامریکی صدر بائیڈن کی جانب سے سیاسی فضا میں گرماگرمی کم کرنے پر زور, ری پبلکن پارٹی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی, غزہ پٹی میں تازہ اسرائیلی حملے میں 13 بچوں کی ہلاکت اور یورو کپ کے فائنل مقابلے میں اسپین کی جیت
-
نیوز ریپ 12 جولائی : روس کے لیے جاسوسی پر آسٹریلوی فوجی اہلکار حراست میں
12/07/2024 Duración: 04minروس کے لیے جاسوسی کرنے پر ایک آسٹریلوی فوجی اہلکار حراست میں, یوکرائن کے لیے امداد کا اعلان اور صدر بائیڈن کی غلطی, آسٹریلوی وزیر دفاع کا دورہ برطانیہ اور یورو کپ فٹ بال مقابلوں کا فائنل
-
کھیل کے میدان سے:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ،چئیرمین پی سی بی کی کرکٹ ٹیم کی سرجری جاری؟
12/07/2024 Duración: 08minپاکستان شاہینز کی ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی, - ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ،چئیرمین پی سی بی نے سرجری شروع کر دی, - باکسر عثمان وزیر نے مسلسل 13 ویں فائٹ میں کامیابی حاصل کر لی ۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
نیوز فلیش10 جولائی 2024: میلبورن فیکٹری میں آگ سے ماحولیاتی بحران
11/07/2024 Duración: 02minامریکہ 2026 میں جرمنی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور ہائپر سونک میزائل نصب کرے گا اور امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو اپنی پارٹی کے اندر سے 2024 کی دوڑ سے باہر ہونے کے لیے مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔
-
کاروباری افراد کے لیے 100 سے زائد زبانوں میں ترجمے کی سہولت
10/07/2024 Duración: 05minآسٹریلیا میں اب چھوٹے اور درمیانے پیمانے کے کاروبار کرنے والوں کو اب ایک سو سے زائد زبانوں میں رہنمائی دستیاب ہوسکے گی۔
-
پاکستان میں شدید گرمی کی لہر، خطرے کی حد کو چُھوتا درجہ حرارت
10/07/2024 Duración: 13minپاکستان اس وقت شدید ترین گرم موسم کے زیر اثر ہے کہیں ہیٹ ویو تو کہیں 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے، سال 2023 جو کہ تاریخِ انسانی کا گرم ترین سال رہا اس کے اثرات سے پاکستان بھی بچ نہیں سکا، یہ سلسلہ رواں برس بھی جاری ہے، بیشتر علاقوں میں ناقابل برداشت گرمی اور جُھلسا دینے والی تیز دھوپ سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں اوران کی اس پریشانی میں اس سال بھی کمی کے بجائے اضافے کے امکانات موجود ہیں۔
-
نیوز فلیش10 جولائی: نیٹو سربراہی اجلاس کا اغاز, غزہ میں 29 افراد کی موت, یورو کپ 2024 فٹ بال مقابلے
10/07/2024 Duración: 04minامریکی صدر بائیڈن کی جانب سے نیٹو کے سربراہی اجلاس کا اغاز, غزہ میں تازہ اسرائیلی بمباری میں 29 افراد کی موت, اینزیک ڈے پر نیو ساتھ ویلز میں دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ اور یورو کپ 2024 فٹ بال مقابلوں میں اسپین کی فائنل تک رسائی
-
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پایا ہے کہ آسٹریلیا منی لانڈرنگ کی روک تھام کے عالمی معیارات پر پورا نہیں اتر رہا
10/07/2024 Duración: 06minجب آپ سنگین منظم جرائم کے بارے میں سوچتے ہیں تو اکاؤنٹنٹس، وکلاء اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے ذہن میں نہیں آتے ہیں۔ آسٹریلیا سے کالے دھن سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش میں حکومت کی طرف سے تین صنعتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
-
Healthy diet and exercise tips for South Asian food lovers - مصالحے دار کھانے اور چٹپٹی خوراک ۔ جانئے صحت مند غذا اور ورزش کے بارے میں ماہرین کیا کہتے ہیں
10/07/2024 Duración: 08minListen experts' insights on healthy eating and exercise. Learn how to incorporate traditional South Asian dishes into a healthy diet and discover effective exercises for physical fitness. Dr. Afzal Mahmood, Senior Lecturer at the University of Adelaide's School of Public Health, discussing these topics. - اس پوڈ کاسٹ میں صحت مند غذا اور ورزش کے بارے میں ماہرین کی رائے اور تجاویز سے آپ کو معلوم ہوگا کہ برصغیر کے روایتی کھانوں کو صحت مند طریقے سے کیسے اپنی خوراک میں شامل کیا جا سکتا ہے اور جسمانی تندرستی کو برقرار رکھنے کے لئے کونسی ورزشیں مفید ہیں۔ سنئے یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ میں اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سنئیر لکچرر ڈاکٹر افضل محمود سے اس موضوع پر کی گئی بات چیت
-
What is road rage and how to deal with it? - ڈرائیونگ کے دوران غّصے کے خطرناک نتائیج اور اس سے کیسے نمٹا جائے؟
09/07/2024 Duración: 08minAggressive driving is a continuum of bad driving behaviours which increase crash risk and can escalate to road rage. People who engage in road rage may be liable for traffic offences in Australia, have their car insurance impacted and most importantly put their lives and those of others at risk. Learn about the expectations around safe, responsible driving and what to do when you or a loved one are involved in a road rage incident. - اسٹئیرنگ کے پیچھے پیچ و تاب کھانے والے ڈرئیور اگر بروقت جذبات پر قابو نہ پائیں تو غصہ بے قابو ہو کر جارحیت تک بڑھ سکتا ہے۔ کیا آپ جارحانہ ڈرائیونگ کی علامات کو پہچان سکتے ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ روڈ ریج کے واقعے سے کیسے نمٹا جائے؟ یہاں تک کہ سڑک پر جارحیت کے نتیجے میں آپ کی کار انشورنس بھی متاثر ہو سکتا ہے؟آسٹریلیا ایکسپلین کی اس قسط میں آسٹریلیا میں محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے معیارکے ساتھ جانیں گے کہ اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز سڑک پر غصے کے باعث کسی واقعے میں ملوث ہو تو کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔
-
نیوز فلیش 09 جولائی 2024: آسٹریلیا نے اپنا پہلا اینٹی سیمیٹزم سفیر تعینات کر دیا
09/07/2024 Duración: 02minآسٹریلیا نے پہلی بار براہ راست چین پر سائبر جاسوسی کا الزام لگایا اور امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے بارے میں پرامید ہے۔