Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 53:02:00
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • انفلونزا وائرس کی ویکسین لگوانا کیوں ضروری ہے؟

    09/07/2024 Duración: 07min

    سردی کا موسم شروع ہوتے ہی زکام اور فلو کے قصے زبان زد عام ہوتے ہیں۔ اسی سلسلے میں اس پوڈکاسٹ میں ہم نے بات کی ہے ڈاکٹر طیبہ فاطمہ سے کہ آخر انفلونزا کی ویکسین لگوانا ضروری کیوں ہے؟

  • دیر آید درست آید : مصنوعی طور پر تراشے جانے والے پتھروں پر پابندی

    08/07/2024 Duración: 06min

    آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں مصنوعی طور پر تراشے جانے والے پتھروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جسے تعمیراتی شعبے سے وابستہ کئی مزدوروں کی موت کا سبب قرار دیا جاتا ہے۔

  • نیوز فلیش 8 جولائی: نائیڈوک ہفتے کی تقریبات، سڈنی میں 4 بچے آتشزدگی میں ہلاک

    08/07/2024 Duración: 04min

    آسٹریلیا میں نائیڈوک ہفتے کی تقریبات کا آغاز, سڈنی میں چار بچے آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک, حماس اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کی کوششیں اور فرانسیسی انتخابات میں بائیں بازوں کی جماعتیں برتری کی جانب گامزن

  • اردو خبریں 5 جولائی : فاطمہ پیمان کراس بینچ پر, اسرائیل اور حماس کی بات چیت اور برطانیہ میں لیبر کی جیت متوقع

    05/07/2024 Duración: 04min

    فاطمہ پیمان لیبر سے استعفیٰ کے بعد کراس بینچز پر، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت پر غور، انڈیجینس آبادی میں صحت مراکز کے لیے مزید فنڈنگ کا اعلان اور برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کی جیت متوقع

  • Fatima Payman: 'The most difficult decision I have had to make' - فاطمہ پیمان: 'مجھے سب سے مشکل فیصلہ کرنا پڑا'۔

    05/07/2024 Duración: 08min

    Senator Fatima Payman has dramatically defected from the Labor Party. A week after she was indefinitely suspended from the party for crossing the floor on Palestinian Statehood, she has made the decision to cut ties with the party. - سینیٹر فاطمہ پیمان نے لیبر پارٹی سے ڈرامائی طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ فلسطینی ریاست کے بارے میں فلور کراس کرنے پر انہیں پارٹی سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیے جانے کے ایک ہفتے بعد، انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • نیوز فلیش 4 جولائی 2024: سینیٹر فاطمہ پیمن نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

    04/07/2024 Duración: 02min

    فلسطینیوں کے حق میں کم از کم چار مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے اور کیلیفورنیا میں ڈکیتی میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والا سیاح ہلاک۔

  • آسٹریلین بچوں کی ذاتی تصاویر خفیہ طور پر مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لئے استعمال ہوتی ہیں

    04/07/2024 Duración: 08min

    یہ بات سامنے آئی ہے کہ مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے استعمال ہونے والے ایک بڑے ڈیٹا سیٹ میں آسٹریلین بچوں کی تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے محققین نے یہ دریافت گزشتہ ماہ میلبورن کے ایک ہائی اسکول کی 50 لڑکیوں کی جعلی تصاویر جاری کرنے سے متعلق سپلائی چین کی تحقیقات کے بعد کی ہے۔

  • Jazib Khan captivates the digital world with his soulful, genre-blending music - جاذب خان کا موسیقی کا سفر: اُن کے میوزک البمز اب یو ٹیوب پر ان کی شناخت بنا رہے ہیں

    03/07/2024 Duración: 07min

    Sydney based singer Jazib Khan channels his passion into soulful music, earning acclaim on social media. His unique blend of sounds and emotion resonates deeply with listeners, connecting diverse cultures and touching hearts on Youtube. - موسیقی روح کی غذا کہلاتی ہے مگر سڈنی کے خوش گلو فنکار جاذب خان کہتے ہیں کہ انہیں غمِ روزگار سے نمٹنے کے بعد ہی اپنے موسیقی کے جنون پر توجے دینے کا موقع ملا ہے اوراب وہ یو ٹیوب پر اپنے دلکش البمز ریلیز کر رہے ہیں جو عالمی سطح پر توجے بھی حاصل کر رہے ہیں۔ جانئے جاذب خان کے موسیقی کے سفر کی کہانی خود ان کی زبانی۔

  • ہر 3 میں سے 1 پناہ گزین خاتون کو گھریلو تشدد کا سامنا کیوں ہے؟

    03/07/2024 Duración: 04min

    ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آسٹریلیا میں مقیم پناہ گزین خواتین دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ گھریلوں تشدد کے مسائل کا بھی سامنا کر رہی ہیں۔

  • نیوز فلیش 3 جولائی 2024: سڈنی یونی میں چاقو حملے کے واقعے کے بعد نوجوانوں کی آن لائن بنیاد پرستی زیرِ بحث

    03/07/2024 Duración: 03min

    قابل تجدید توانائی میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا حکومتی منصوبہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا یونیورسٹی آف سڈنی میں چاقو حملے کے تناظر میں یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا نے جنسی ہراسانی کو روکنے اور کام کی جگہ کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے پروجیکٹ ۔

  • پاکستان رپورٹ: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس کی سماعت

    03/07/2024 Duración: 11min

    سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست کی سماعت۔ عمران خان نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے ملاقات کے لیے طلب کر لیا۔ رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے تحریک انصاف میں اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا 6 جولائی کو نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی لانچ کرنے کا اعلان اور لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز۔

  • The July 1 changes looking to offer cost of living relief to Australians - یکم جولائی سے ملنے والی سرکاری مراعات کس طرح آسٹریلینز پر مہنگائی کے اثرات میں کمی کریں گی

    03/07/2024 Duración: 04min

    The first of July marks the start of the new financial year, and with it a range of new measures come into affect. The changes will affect issues as diverse as energy bills, live music venues - and where you can buy a vape. - جولائی سے نئے مالی سال کا آغاز ہوتا ہے، اور اس کے ساتھ ہی کئی حکومتی اعلان شدہ وعدوں پر عملدرآمد شروع ہورہا ہے۔ان تبدیلیوں میں توانائی کے بل میں کمی ، ٹیکس میں کمی اور کم ازکم اجرت میں اضافہ شامل ہے۔

  • Why are Indigenous protocols important for all Australians? - انڈیجنس پروٹوکول تمام آسٹریلین شہریوں کےلئے کیوں اہم ہیں؟

    02/07/2024 Duración: 08min

    Observing the cultural protocols of Aboriginal and Torres Strait Islander peoples is an important step towards understanding and respecting the First Australians and the land we all live on. - انڈیجنس اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈرز کے ثقافتی پروٹوکول کا مشاہدہ اولین آسٹریلوی باشندوں اور اس سرزمین کو سمجھنے اور اس کا احترام کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے جس پر ہم سب رہتے ہیں۔

  • Enthralling fusion of ghazal, music, and sufi dance - غزل، موسیقی اور صوفی رقص کا دلکش امتزاج

    02/07/2024 Duración: 09min

    Ghazal, a renowned genre of Urdu poetry, captivates poetry enthusiasts across the subcontinent. A fusion of Ghazal, music, and Sufi dance promises to enthrall the audience, offering a unique and captivating dimension to the traditional Ghazal concert. - غزل، اردو شاعری کی مشہور صنف جو پورے برصغیر کے شائقین کو مسحور کرتی ہے۔ سڈنی میں مقامی فنکاروں کا غزل کنسرٹ غزل، موسیقی اور صوفی رقص کے امتزاج کے ساتھ روایتی غزل کنسرٹ کو ایک منفرد اور دلکش جہت فراہم کر رہا ہے

  • کیا اسانج کی رہائی سے آزادی صحافت کو لاحق خطرہ ٹل گیا؟

    01/07/2024 Duración: 05min

    اگرچہ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو سالوں کی قیدوبند کے بعد آزادی مل گئی ہے تاہم سیاسی اور سکیورٹی امور بابت آزادی صحافت کو لاحق خدشات بدستور موجود ہیں۔

  • نیوز فلیش 01 جولائی 2024: آسٹریلیا کی نئی گورنر جنرل نے حلف اٹھا لیا

    01/07/2024 Duración: 03min

    فاطمہ پیمان کی لیبر کاکس سے معطلی ، مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے پر کڑی تنقید حکومت کی بین الاقوامی تعلیم کے شعبے میں سالمیت بحال کرنے کی کوشش، بین الاقوامی طلباء کی ویزہ فیس دگنی ہو جائے گی مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش

  • ہفتہ رفتہ 28 جون 2024: افراط زر میں اضافے سے قرض للینے والے پریشان نہ ہوں

    28/06/2024 Duración: 08min

    اسانج کیس نے صحافیوں کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کا دروازہ کھول دیا اور برڈ فلو اے سی ٹی میں بھی سامنے آ گیا ہے، مزید خبروں کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ

  • نیوز فلیش 26 جون 2024: لبرلز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا جولین اسانج کو اپنے گھر پر بلانا غلط ہے

    27/06/2024 Duración: 03min

    ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایک تہائی پناہ گزین خواتین کو گھریلو تشدد کی کسی شکل کا سامنا کرنا پڑا ہے اور افراط زر میں 4 فیصد تک اضافے نے حکومت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔

  • مفت ہوم سیفٹی وزٹ : اپنے گھر کو ممکنہ آتشزدگی سےمحفوظ بنائیے

    26/06/2024 Duración: 09min

    کام کرتا ہوا اسموک الارم گاڑی کی سیٹ بیلٹ کی طرح اہم ہے۔ فائیر اینڈ ریسکیو NSW ذاتی گھروں کے مفت وزٹ میں جانچ کرتا ہے کہ آپ کا گھر آگ سے کتنا محفوظ ہے اور اگر ضرورت ہو تو فری اسموک الارم بھی لگا سکتا ہے۔ NSW کے سپرنڈنٹ آدم ڈیوبری سے کی گئی اس بات چیت میں سنئے کہ بند کمروں میں سوتے میں آگ لگ جائے تو اس کمریں میں نصب دھوئیں کا الارم کس طرح جان بچاتا ہے۔

  • چھوٹے قد کا بڑا موبائل ٹیکنیشن، ملک بسم اللہ

    26/06/2024 Duración: 07min

    جب کچھ کرنے گزرنے کا عزم کر لیا ہو تو پھر کوئی بھی معذوری مجبوری نہیں بن سکتی، ایسی ہی مثال قائم کی ہے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے ملک بسم اللہ نے، جن کی عمر 26 سال اور قد صرف 3 فٹ اور 5 انچ ہے۔ ملک بسم اللہ نے پستہ قد ہونے کے باوجود میٹرک تک کی تعلیم حاصل کی اور پھر موبائل ریپئرئنگ کا کام سیکھ لیا، آج اس ہنر کی بدولت نہ صرف ملک بسم اللہ اپنا باعزت روزگار کما رہے ہیں بلکہ اہلخانہ کی بہترین انداز میں کفالت بھی کر رہے ہیں۔

página 16 de 25