Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 53:02:00
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • Media workers take to the streets as industry experiences seismic shift - میڈیا ورکرز سڑکوں پر: میڈیا انڈسٹری میں ملازمین کی برطرفی کی لہر

    29/07/2024 Duración: 09min

    People working in the media industry are being hit with layoffs across the board. As Australian workers take to the picket line to try and ensure their rights are protected, the sector is undergoing a dramatic shift, with technology at the forefront. - میڈیا انڈسٹری یا ذرائیع ابلاغ کے شعبے میں ملازمین کی برطرفیوں کی حالیہ لہر پر صحافی اور میڈیا ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔ ایک ایسے وقت جب آسٹریلین کارکنان اپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں، میڈیا کے شعبے میں ڈرامائی تبدیلی آ رہی ہے، جس کے بڑا محرکات میں ٹیکنالوجی کا دخل سب سے ذیادہ ہے۔

  • نیوز فلیش 29 جولائی 2024: زبردستی شادی کروانے پر آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ سزا سنا دی گئی

    29/07/2024 Duración: 02min

    وفاقی کابینہ میں رد و بدل ، وزیر اعظم اآئندہ انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں ۔ ویسٹرن آسٹریلیا میں کرائے سے متعلق اصلاحات کا آج سے نفاذ ہو گیا۔

  • Essential guide to maternity coverage in Ausralia's private and public health system - آسٹریلیا میں حمل اور زجگی کے ہیلتھ انشورنس کویریج پر یہ معلومات آ پ کے لئے اہم ہو سکتی ہے

    28/07/2024 Duración: 12min

    Learn about the pre- and post-pregnancy services available thorugh Australian public health system and how private health insurance coverage works, especially for newly arrived families. Dr. Afshan Furqan, a general physician in South Australia, provides general information on the topic. - صحت مند آسٹریلیا کی اس قسط میں آسٹریلیا میں دوارنِ حمل اور زجگی کے لئے دستیاب خدمات اور ہیلتھ انشورنس میں پریگننسی (Pregnancy) کے کوریج پر پاکستان میڈیکل ایسوایشن آف ساؤتھ آسٹریلیا کی جی پی ڈاکٹر افشاں فرقان سے اس موضوع پر کی گئی بات چیت۔

  • مفت کھانا ۔ افراتفری کے اس دور میں محبت بانٹنے والا جوڑا

    26/07/2024 Duración: 05min

    آسٹریلیا بھر میں گزشتہ برس قریب 37 لاکھ گھرانوں کو کھانے پینے کی وافر مقدار کے حوالے سے خدشات لاحق رہے اور ان کی مدد کرنے والی مخیر تنظیم کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے بہت سے خاندانوں کے لیے حالات سخت کر دیے ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ 26 جولائی 2024: گذشتہ تین دہائیوں میں خواتین کے خلاف تشدد میں کمی آئی ہے

    26/07/2024 Duración: 05min

    نیو ساؤتھ ویلز کی سابق پریمیئر گلیڈیز بیرجیکلین بدعنوانی کے الزمات پر نتائج جاننے کے لئے تیار ہیں , آسٹریلین شہریوں کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کی بندش سے متاثرہ کمپیوٹر سسٹم میں رکاوٹ کو مکمل طور پر حل کرنے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ مزید خبریں سنئے ہفتہ رفتہ میں

  • اسپورٹس راؤنڈ اپ:اولمپک میں پاکستانی دستہ، اور پاکستانی نژاد آسٹریلین نے میچ کی آٹھ سو ٹکٹس خرید لیں

    26/07/2024 Duración: 08min

    پاکستانی کرکٹ ٹیم سے یک جہتی ، بریسبین میں مقیم پاکستانی نژاد آسٹریلین نے میچ کی آٹھ سو ٹکٹس خرید لیں, پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کا مختصر دستہ فرانس پہنچ گیا, ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا سیمی فائنل سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

  • Cold spell prompts fears of power price rises - سردیوں کے باعث بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

    25/07/2024 Duración: 05min

    A cold spell across Australia's south-eastern states has led to record demand in the national electricity market. The latest inflation indicator highlights a rise in electricity prices over the 12 months to May of around 6 .5 per cent - an outcome tempered by government rebates. But an update by the Australian Energy Regulator, flagging a 23 per cent rise in the cost of producing energy, is triggering concerns about the flow-on cost to consumers. - آسٹریلیا کی جنوب مشرقی یعنی ساؤتھ ایسٹیرین ریاستوں میں سردی کی وجہ سے بجلی کی مانگ میں ریکاڑد اضافہ ہوا ہے۔مہنگائی کا تازہ ترین اعشاریے بتاتے ہیں کہ 12 ماہ کے دوران بجلی کی قیمتوں میں حکومتی رعایت کے باوجود تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔لیکن آسٹریلین انرجی ریگولیٹر کی طرف سے ایک اپ ڈیٹ، میں بتایا گیا ہے کہ توانائی کی پیداواری لاگت میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث صارفین کے لیے توانائی کی لاگت مزید بڑھنے کے بارے میں خدشات جنم لے رہے ہیں

  • آسٹریلیا میں زیتون کا تیل مہنگا کیوں ہو گیا؟

    24/07/2024 Duración: 05min

    آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں زیتون کے تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مقامی اور بیرون ملک فصل خراب ہونے کے باعث سپلائی چینز کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے پروڈیوسرز کو تشویش ہے کہ وہ اگلے چند مہینوں میں سپلائی کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکیں گے۔

  • بچوں میں موبائل فون کی لت کے مضر اثرات

    24/07/2024 Duración: 11min

    بچوں کا موبائل فون پر کارٹون دیکھنا یا گیمز کھیلنا تقریبا ہر گھر میں ایک معمولی سی بات سمجھی جاتی ہے تاہم یہی روٹین اگر بچوں کی عادت میں بدل جائے تو اس کے بیشمارمنفی اثرات بھی ہوسکتے ہیں، ماہرین نفسیات کے مطابق بچوں کو اگر موبائل فون پر ویڈیوز دیکھنے اور کارٹون کھیلنے کی لت لگ جائے تو اُس سے نہ صرف بچوں کی ذہنی صحت بُری طرح متاثر ہوتی ہے بلکہ گھنٹوں موبائل فونز کا استعمال کرنے والے ننھے بچے ورچوئل آٹزم کا شکار بھی ہو سکتے ہیں، نشوونما میں کمی، پڑھائی کا متاثر ہونا، چڑچڑاپن، تہنائی پسندی اور ایسے کئی مسائل ہیں جو صرف اس عادت کی وجہ سے جنم لے سکتے ہیں۔

  • How cancer survivor Musrat Mumtaz beat depression through community engagement? - کمیونٹی ورک نے ڈپریشن سے باہر آنے میں مدد کی: مسرت ممتاز

    24/07/2024 Duración: 05min

    Musrat Mumtaz, who suffered from depression due to her battle with cancer and the loss of her husband, found solace in participating in community activities and volunteering to teach sewing to women. She attributes her resurgence to life to the sense of purpose and fulfillment she found through her community involvement. - کینسر کا موذی مرض اور اس دوران شریک حیات کی وفات مسرت ممتاز کے لئے ایسے عناصر کے طور پر سامنے آئے جو انہیں ڈپریشن کی طرف لے گئے لیکن ان کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کے ساتھ میل جول اور رضاکارانہ طور پر خواتین کو سلائی سکھانے کا کام انہیں دوبارہ زندگی کی جانب لے آیا۔

  • نیوز فلیش 24 جولائی 2024: آسٹریلین ایتھلیٹس کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اولمپکس یونیفارمز عوامی جگہوں پر نہ پہنیں

    24/07/2024 Duración: 03min

    آسٹریلیا میں متنوع ثقافت کو فروغ دینے کے لئے 30 سفارشات پیش، ماہرین غلط معلومات کو روکنے کے لیے مضبوط سیاسی اشتہاری قوانین پر زور دے رہے ہیں۔ مزید خبریں سنئیے اردو نیوز فلیش میں

  • Understanding Australia’s legal system: laws, courts and accessing legal assistance - آسٹریلیا کے قانونی نظام کو سمجھیں: قوانین، عدالتیں اور قانونی مدد تک رسائی

    23/07/2024 Duración: 08min

    Are you familiar with Australia’s legal system? As a federation of six states and two territories, Australia has laws that apply nationally, as well as laws specific to each jurisdiction. Additionally, there are parallel structures of federal and state courts. Learn the basics of how the legal system works, from understanding Australian laws to accessing legal assistance. - کیا آپ آسٹریلیا کے قانونی نظام سے واقف ہیں؟ چھ ریاستوں اور دو ٹریٹریز کی ایک فیڈریشن کے طور پر، آسٹریلیا میں کچھ ایسے قوانین ہیں جو قومی طور پر لاگو ہوتے ہیں، اور ساتھ ہی ہر دائرہ اختیار کے لیے مخصوص قوانین۔ مزید برآں، وفاقی اور ریاستی عدالتوں کے متوازی ڈھانچے ہیں۔ آسٹریلوی قوانین کو سمجھنے سے لے کر قانونی مدد تک رسائی تک قانونی نظام کے کام کرنے کی بنیادی باتیں جانیں۔

  • Largest ever refugee team to compete at Olympics - اجڑے دیار کے ابھرتے کھلاڑی پیرس اولمپکس میں جلوہ گر

    22/07/2024 Duración: 02min

    The Refugee Olympic Team has settled into the Olympic village in Paris, as part of final preparations ahead of the opening ceremony. This year's team of 37 athletes is the largest yet, reflecting the growing number of refugees worldwide. - پیرس اولمپکس مقابلوں میں رواں ماہ مہاجرین کی تاریخی طور پر سب سے بڑی ٹیم حصہ لے گی، جس میں مجموعی طور پر 37 ایتھلیٹس شام ہیں۔

  • فائیر وال کیا ہے اور یہ کراؤڈ سٹرائیک جیسے واقعات سے محفوظ کیوں نہیں رکھ سکی؟

    22/07/2024 Duración: 09min

    کراؤڈ سٹرائیک کی اپڈیٹ کے سبب ہونے والی آئی ٹی بندش سے آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں ہزاروں کاروبار متاثر ہوئے۔ فائیروال کیا ہے؟ کمپلائینز اور سائیبر سیکیوریٹی کے ماہر ڈاکٹر آفتاب رضوی سے سائیبر سیکیوریٹی اور فائیر وال کے مقاصد اور تحفظات پر معلوماتی بات چیت سنئیے۔

  • نیوزفلیش 22 جولائی: بائیڈن کا امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

    22/07/2024 Duración: 04min

    جو بائیڈن کا امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان، فلسطینی تنظیموں حماس اور الفتح کے مابین چینی دارلحکومت بیجنگ میں ملاقات، سڈنی شہر میں ایک ٹرین حادثے میں ایک والد اور ان کی ایک بیٹی کی ہلاکت اور پیرس اولمپکس کے آغاز میں محض چند روز باقی

  • Colorful spring of taste and culture at Pakistani Mangoes and Cultural Festival in Sydney - پاکستانی مینگوز اور کلچرل فیسٹیویل میں ذائقے اور ثقافت کی رنگا رنگ بہار

    22/07/2024 Duración: 09min

    The Pakistani Consulate General in Sydney, the Pakistani High Commission in Canberra, and the Pakistani community organized a vibrant cultural fair celebrating Pakistani spring traditions. The event was attended by diplomats from various cultures and countries, as well as a large turnout from the Pakistani community. Families enjoyed a fun-filled day, marked by a record number of attendees. Participants delighted in a fusion of Desi cuisine and diverse cultural experiences, featuring delicious Pakistani dishes. - پاکستانی قونصلیٹ جنرل، سڈنی، پاکستانی ہائی کمیشن، کینبرا نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستانی آموں کی بہار کے ساتھ رنگا رنگ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی کے علاوہ، دیگر ثقافتوں اور کئی ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔ یہ فیملیز کے ساتھ تفریح کا ایک ایسا بھرپور دن تھا جس میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جس کے شرکا نے لذیذ پاکستنانی آموں کے ساتھ دیسی کھانوں اور مختلف ثقافتوں سے ملاپ کا لطف اٹھایا۔

  • پہلی بار پراپرٹی مارکیٹ میں داخل ہونے کا خواب پوارا کرنے کے لئے قرض لیتے وقت اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں

    21/07/2024 Duración: 12min

    آسٹریلیا میں پہلی بار گھر خریدنا ایک ایسا خواب ہے جس کی تعبیر کے لئے کچھ لوگوں کو برسوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مہنگائی کے موجودہ دور میں بھی آپ کس طرح گھر خرید سکتے ہیں ۔ عمران حق رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے چیف آپریٹر ہیں ۔ ان سے جانئے آسٹریلیا میں گھر خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

  • کیا واقعی ’’بےبی بومرز‘‘ ایک امیر نسل ہیں؟

    19/07/2024 Duración: 06min

    1946 سے 1964 کے درمیان پیدا ہونے والے وہ افراد جن کی اب ریٹائرمنٹ کی عمر آن پہنچی ہے ، بے بی بومرز‘‘ تصور کئے جاتے ہیں ۔ لیکن یہ نسل کیا واقعی امیر اور بے پناہ دولت کی مالک ہے یا حقیقت اس کے برعکس ہے ؟

  • لاکھوں بچوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول واپسی ۔ پرانے یونیفارمز کا کیا کریں؟

    19/07/2024 Duración: 06min

    آسٹریلیا کے بیشتر شہروں میں سرمائی چھٹیوں کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں اور قریب چار ملین بچے دوبارہ سے اپنی کلاس رومز کا رخ کر رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ پرانے یونیفارمز کا کیا کیا جائے؟

  • ہفتہ رفتہ 19 جولائی 2024: ادویات کے نسخوں پر سائبر اٹیک میں لاکھوں افراد کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا

    19/07/2024 Duración: 07min

    اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت اور وکٹوریہ انڈیجنس آسٹریلینز سے معاہدہ کرنے والی پہلی ریاست بننے والی ہے مزید خبروں کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ

página 14 de 25