Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
جس طرح بھارت میں پاکستانی کھانے مقبول ہیں اسی طرح پاکستان میں ’پاؤ بھاجی‘ اور ’وڑا پاؤ’ کی بھی مقبولیت
07/08/2024 Duración: 08minسرحدیں الگ ہوگئیں لیکن ذائقے جدا نہ ہوئے، پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں ایک دوسری کے کھانوں کے شوقین افراد کی کمی نہیں، ایک دوسرے کے ملک میں جا کر کھانا آسان نہیں لیکن جب اپنے ہی ملک میں پڑوسی ملک کے بہترین اور لذت سے بھرپور کھانے دستیاب ہوں تو پھر کون ہاتھ روکتا ہے۔
-
لیجنیئرز کی بیماری کیا ہے اور کیسز کی تعداد میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟
06/08/2024 Duración: 03minوکٹوریا کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریاست میں مہلک لیجنیئرز کے پھیلنے کے منبع کی نشاندہی کر لی ہے۔ اب تک 77 مصدقہ مریض ہیں اور مزید 9 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وبا کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
-
نیوز فلیش 06 اگست 2024: ریزرو بنک آسٹریلیا کا شرح سود 4.35 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
06/08/2024 Duración: 04minامریکہ کا مشرق وسطیٰ میں تحمل کا مطالبہ اور شمالی کوئنزلینڈ میں مگرمچھ کے اندر انسانی باقیات پائی گئیں۔
-
Is your child being bullied at school or online? Key steps you need to take - کیا آپ کے بچے کو اسکول میں یا آن لائن تضحیک( bullying ) کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ جانئے آپ کو کیا کرنا چاہئے
06/08/2024 Duración: 09minExperts say that dealing with bullying behaviours is never easy but always necessary, as the harm caused can impact children for years. To provide up-to-date advice on supporting a child experiencing bullying at school or online, we consult specialists in education, psychology, and cyberbullying response. - ماہرین کا کہنا ہے کہ بلینگ کے رویوں سے نمٹنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن ہمیشہ ضروری ہوتا ہے، کیوں کہ اس سے ہونے والے نقصانات بچوں کو برسوں تک متاثر کر سکتے ہیں۔ اسکول یا آن لائن تضحیک آمیز رویے کا سامنا کرنے والے بچے کی مدد کرنے کے بارے میں تازہ ترین مشورہ فراہم کرنے کے لیے، ہم نے تعلیم، نفسیات، اور سائبر بلینگ کے ماہرین سے کی آراء مانگی ہیں
-
Beware of scams: Attractive discounts could heighten fraud risk - رعایتی پیشکش جتنی پُرکشش, جعلسازی کا امکان اتنا ہی ذیادہ
05/08/2024 Duración: 08minExperts warn that scammers use native languages to gain immigrants' trust and then exploit them with tactics like discount offers and fake requests for help. The more enticing the offer, the higher the fraud risk. Stay cautious with free discounts. For more insights, listen to Ms. Jawaria Mahmood a cybersecurity expert from Western Australia, on this podcast. - ماہرین کہتے ہیں کہ جعلساز تارکین وطن کو ان کی زبان میں بات کر کے ان کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور پھر اکثررعایتی پیشکش، ہنی ٹریپنگ یا مدد کی درخواست جیسے حربوں سے رقم ہتھیانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پیشکش جتنیآسانی سے دستیاب اور پُرکشش ہو جعلسازی کا امکان اتنا ہی ذیادہ ہے اس لئے مفت رعایتی اسکیموں سے ہوشیار رہیں۔ مغربی آسٹریلیا میں مقیم سائیبر آگاہی کی تدریس سے وابستہ محترمہ جویریہ محمود سے تفصیل جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
بلک بلنگ یا مکس بلنگ ، ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟
05/08/2024 Duración: 08minمکس بلنگ جہاں مریضوں کو اضافی رقم خرچ کرنے کا باعث ہے ویہں ڈاکٹرز کے لئے اضافی وقت استعمال کر کے کاغذی کاروائی میں بھی اضافہ کرتی ہے ، لیکن پھر بھی کیا وجہ ہے کہ بہت سے ڈاکٹرز اور کلینک اب مکس بلنگ کر رہے ہیں ؟ جانئے اس پوڈ کاسٹ میں
-
نیوز فلیش 05 اگست 2024: آسٹریلیا نے ملک میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کی سطح میں اضافہ کردیا
05/08/2024 Duración: 02minکوئنز لینڈ کے مسافروں کے لیے پچاس سینٹ کرایہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ , آسٹریلوی ہائی جمپرز نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔ مزید خبروں کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش
-
Islamophobia in everyday life - روزمرہ زندگی میں سامنے آتا اسلامو فوبیا :SBS Examines
02/08/2024 Duración: 07minAgainst the backdrop of the Israel-Hamas war, incidents of Islamophobia in Australia have surged – whether verbal, physical or online. What's the lasting impact on victims, and what can be done? - اسرائیل-حماس جنگ کے پس منظر میں، آسٹریلیا میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے - یہ چاہے زبانی کلامی ہو، جسمانی ہو یا آن لائن۔ جانیئے کہ متاثرین پر اس کا کیا دیرپا اثر پڑتا ہے، اور اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے؟
-
دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کا ایک نسخہ طرزِ زندگی میں تبدیلی ہے مگر یہ کتنا آسان ہے؟
02/08/2024 Duración: 07minجنوبی آسٹریلیا میں مقیم کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر کاشف کھوکر کہتے ہیں کہ طرزِ زندگی یا life style میں تبدیلی کر کے دل کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ ماہرین متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور وزن کی نگرانی حفاظت کے لئے اہم قرار دیتے ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں جانئے کہ یہ اقدامات دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں کس طرح معاون ثابت ہوتے ہیں۔
-
ہفتہ رفتہ جمعہ 02 اگست 2024:آسٹریلیا کی وفاقی کابینہ میں رد بدل، نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا
02/08/2024 Duración: 07minبائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں خطرات ہیں . گرما فیسٹیول انڈیجنس امور کے مستقبل پر نظر ڈالتے ہوئے شروع ہو رہا ہے .وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد کئی وزراء نے حلف اٹھا لیا۔ مزید خبریں سنئیے ہفتہ رفتہ میں
-
استحصال سے لڑنے والے تارکین وطن کارکنوں کے لئے نیا ویزا سب کلاس
02/08/2024 Duración: 03minدنیا میں پہلی بار آسٹریلیا کام کی جگہ پر انصاف کے ویزے متعارف کروا کر تارکین وطن کارکنوں کے استحصال سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نیا ویزا سب کلاس استحصال کے خلاف لڑنے والے تارکین وطن کارکنوں کو آسٹریلیا میں اپنے قیام میں توسیع کی اجازت دے گا۔
-
نیوز فلیش 31 جولائی 2024: لبنان میں موجود آسٹریلین شہریوں کو انخلا کا حکم
01/08/2024 Duración: 03min11 ستمبر کے حملوں کے تین مبینہ ماسٹر مائنڈز کا اعتراف جرم اور افراط زر کے اعداد و شمار کے بعد وفاقی حکومت کا اپنی معاشی حکمت عملی کا دفاع
-
موٹاپا اور اس سے جڑے صحت کے مسائیل، مگر موٹاپے سے کیسے بچیں؟
31/07/2024 Duración: 06minاگر آپ موٹاپے کی وجہ سے فکر مند ہیں، اس سے جڑے صحت کے مسائل کا سامنا ہے، یا بڑھتے وزن کے بارے میں رہنمائی کی ضرورت ہے تو یہ بات چیت آپ کے لئے اہم ہو سکتی ہے۔ سنئے ایڈیلیڈ کے جی پی ڈاکٹر عبدالقیوم اسلم سے اس موضوع پر کی گئی بات چیت۔
-
آسٹریلیا میں لاوارث مردہ افراد کا کیا ہوتا ہے؟
31/07/2024 Duración: 04minزندگی میں ایک یقین موت ہے۔ جوان ہو یا بوڑھا، امیر ہو یا غریب، ہم سب آخر کار مر جائیں گے۔ زیادہ تر لوگوں کے لئے، دوست اور خاندان انہیں کسی قسم کی یادگار میں دیکھیں گے لیکن ان لوگوں کا کیا ہوتا ہے جن کا کوئی دوست یا خاندان نہیں ہوتا، جن کی لاشیں لاوارث رہتی ہیں؟
-
نیوز فلیش 31 جولائی 2024: نئے اعداد و شنار کے مطابق آسٹریلیا میں افراط زر میں اضافہ
31/07/2024 Duración: 03minبرطانوی وزیر اعظم نے ڈانس اسٹوڈیو کا دورہ کیا جہاں تین لڑکیوں کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک۔
-
پاکستان رپورٹ: الیکشن ایکٹ 2017 میں تبدیلی کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
31/07/2024 Duración: 10minالیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 39 ارکان کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے فوج سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف راولپنڈی کے مری روڈ پر جماعت اسلامی دھرنا چھٹے روز پر بھی جاری ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کو دھمکی دینے والے تحریک لبئیک پاکستان کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
-
بند دروازوں کے پیچھے: جبری شادی کا ڈراؤنا خواب
30/07/2024 Duración: 05minوکٹوریہ کی ایک خاتون کو کم از کم ایک سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنا پڑے گا کیونکہ اس نے اپنی بیٹی کو ایک ایسے شخص سے شادی کرنے پر مجبور کیا تھا جس نے شادی کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔ آسٹریلیا میں یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں کسی کو جبری شادی پر مجبور کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
-
نیوز فلیش 29 جولائی 2024: پینی وونگ کا شمالی کوریا کے ساتھ سرحد پر غیر فوجی زون کا دورہ
30/07/2024 Duración: 03minعلاقائی ایئرلائن ریکس مالی بحران کا شکار اور آسٹریلین فیڈرل پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور غلامی میں اضافہ ہوا ہے۔
-
Good reasons to observe the pedestrian road rules - محفوظ رہنے کے لئے سڑک پر پیدل چلتے ہوئے بھی قوانین کا پاس کریں
30/07/2024 Duración: 08minEvery day, pedestrians across Australia break the law without knowing it. This can result penalties and occasionally accidents. Stay safe and avoid an unexpected fine by familiarising yourself with some of Australia’s common pedestrian laws. - روزانہ ، پورے آسٹریلیا میں پیدل چلنے والے جانے بوجھے بغیر بھی قانون توڑتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں جرمانے اور کبھی کبھار حادثات ہو سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کے کچھ قوانین سے واقفیت حاصل کر کے عام پیدل چلنے والے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور غیر متوقع جرمانے سے بچ سکتے ہیں ۔
-
خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے
29/07/2024 Duración: 06minخواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لئے آسٹریلیا بھر میں مظاہرے منعقد کئے گئے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے ۔ منتظمین نے مزید سنجیدہ اور سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔