Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
آسان رمضان: کچن کی ذمہ داری صرف خواتین کی نہیں
20/02/2026 Duración: 06minرمضان رحمت، مغفرت اور روحانی تازگی کا مہینہ ہے مگر حقیقت یہ بھی ہے کہ خاص طور پر بیرونِ ملک رہنے والی خواتین کے لیے یہ مہینہ کئی اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ آتا ہے۔ آسٹریلیا جیسے تیز رفتار معاشرے میں روزہ، ملازمت، بچوں کی دیکھ بھال اور روزانہ افطار کی تیاری سنبھالتے ہوئے خواتین اکثر خود کو پسِ منظر میں رکھ دیتی ہیں۔ کیا واقعی رمضان کا مقصد یہ ہے کہ عورت سب کچھ اکیلے سنبھالے اور مسکراتی بھی رہے؟ اسی اہم موضوع پر ہماری خصوصی گفتگو میں شامل ہوں گی شفق جعفری جو آسٹریلیا میں پاکستانی خواتین کی ذہنی صحت، خاندانی توازن اور عملی سپورٹ کے حوالے سے ایک متحرک آواز ہیں۔
-
اسپورتس راؤنڈ اپ: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر، جبکہ پاکستان سپر 8 میں شامل
20/02/2026 Duración: 06minپاکستان سپر لیگ ملتان سلطان کے سابقہ اونر علی ترین فٹبال لیگ کی بڈ میں شامل اور آسٹریلیا میں برتن دھونے اور صفائی کرنے کے بعد کھلاڑیوں نے کیا پر فارم کرنا تھا، کپتان ہاکی ٹیم۔
-
مختصر خبریں: جمعرات 19 فروری 2026
19/02/2026 Duración: 05minآسٹریلیا کا قرضہ سطح دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے زیادہ اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے انسٹاگرام میں کم عمر صارفین کی شناخت میں سست روی پر افسوس کا اظہار کیا
-
Voice, Emotion, and Creation: The Story Behind a Nasheed - آواز، احساس اور تخلیق: ایک نعت کے پس منظر کی کہانی
19/02/2026 Duración: 08minZeeshan Ahsan Qureshi has recorded a nasheed in Australia during Ramadan, a rare local experience. In this podcast, he explains why he decided to create the naat, what inspired the project, and how the idea developed during Ramadan. - ذیشان احسن قریشی نے آسٹریلیا میں رمضان کے موقع پر ایک نعت ریکارڈ کی ہے، جو مقامی سطح پر کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ اس پوڈکاسٹ میں وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے نعت بنانے کا فیصلہ کیوں کیا، اس منصوبے کی ترغیب کیا تھی، اور یہ خیال رمضان کے دوران کیسے پروان چڑھا۔
-
کھدائی، گرد و غبار اور بدترین رش، ریڈ لائن منصوبے نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی
19/02/2026 Duración: 06minایک میگا منصوبے نے اہلِ کراچی کی زندگیاں اجیرن کر کے رکھ دی ہیں، صوبائی حکومت نے یہ منصوبہ شہریوں کی آسانی اور بہترین ٹرانسپورٹ کو مدنظر رکھ کر شروع کیا تھا تاہم لاکھوں شہری اب مسلسل تاخیر کا شکار اس منصوبے سے شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں، یہ وہ منصوبہ ہے جو آج سے تقریبا 4 برس قبل ریڈ لائن بی آر ٹی کا نام سے شروع کیا گیا تھا، 27 کلومیٹر طویل یہ ٹریک ، ملیر ہالٹ سے شروع ہو کر یونیورسٹی روڈ اور پھر نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا۔
-
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں کھجور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
18/02/2026 Duración: 04minماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کھجور کی مانگ بڑھ جاتی ہے، کئی ممالک میں اِس مقدس مہینے کے احترام میں کھجور کی قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے تاکہ روزہ دار آسانی سے سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کر سکیں، تاہم پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے، رمضان شروع ہوتے ہی کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور عام آدمی کے لیے افطار کی یہ بنیادی سوغات بھی مہنگی ہوگئی ہے
-
مختصر خبریں: بدھ 18 فروری 2026
18/02/2026 Duración: 04minآسٹریلیان وزیراعظم انتھونی ابنایز نے کہا ہے کہ شامی کیمپس سے ISIS کے خاندانوں کو آسٹریلیا لانے پر پابندی کی پالسی میں تبدیلی نہیں ہو رہی۔ لبرلز کی زیرِ غور نئی امیگریشن پالیسی کے حوالے سے خدشات،،پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور سابق کی صحت پر سابق آسٹریلین کرکٹ کپتان ایلن بارڈر اور اسٹیو واو نے عمران خان کی جیل کی حالت پر تشویشی خط میں اپنے نام شامل کیے
-
Your guide to using sunscreen in Australia - آسٹریلیا میں سن اسکرین استعمال کرنے کے لیے آپ کی گائیڈ
17/02/2026 Duración: 08minAustralia’s sun can be harsh. And sunscreen is one key measure protecting us against harmful sun exposure. We asked three scientists about sunscreen facts, myths and choosing the right products. - آسٹریلیا کی دھوپ بہت تیز اور نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ سن اسکرین مضر شعاعوں سے بچاؤ کے اہم طریقوں میں سے ایک ہے۔ ہم نے تین سائنس دانوں سے سن اسکرین سے متعلق حقائق، غلط فہمیاں اور درست مصنوعات کے انتخاب کے بارے میں بات کی۔
-
مختصر خبریں: منگل 17 فروری 2026
17/02/2026 Duración: 05minلبرل سینیٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے افراد کے اہل خانہ کو شام سے واپس آنے سے روکے جو خود کو اسلامک سٹیٹ گروپ کے رکن کہتے ہیں اور نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے فیصلہ کیا کہ عوامی اجتماع پر پابندیاں مزید دو ہفتے کے لیے نہیں بڑھائیں گی
-
How does the Islamic financing system operate for home purchases in Australia, and how secure is it? - آسٹریلیا میں گھروں کی خریداری کے لئے شرعی قرضے کا نظام کیسے کام کرتا ہے اور یہ کتنا محفوظ ہے؟
17/02/2026 Duración: 12minLike many countries around the world, Islamic financing is also gaining popularity in Australia. According to Islamic finance mortgage broker Adam Abu Sohaib, Islamic finance operates in line with Australia’s financial laws and banking regulations. Learn more in this podcast. - دینا کے کئی ممالک کی طرح آسٹریلیا میں بھی میں اسلامک فائینسسنگ مقبول ہو رہی ہے۔ اسلامی فنانس مارگیج بروکر آدم ابو صہیب کے مطابق اسلامک فائننسگ آسٹریلیا کے مالیاتی قوانین اور بینکنگ ضوابط کے مطابق کام کرتی ہے ۔ گھروں کے قرضوں کے لئے اسلامک فائینسسنگ نظام آسٹریلیا میں کس طرح کام کرتا ہے، جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
فلسطینی غزہ کی جنگی تباہی کے ملبے سے اپنی تاریخی وراثت بچانے کی کوششوں میں مصروف
16/02/2026 Duración: 05minغزہ کی پٹی انسانی تاریخ کے کچھ غیرمعمولی آثار کی حامل ہے، جو کانسی کے دور سے لے کر سلطنتِ عثمانیہ اور برطانوی دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔
-
مختصر خبریں: پیر 16 فروری 2026
16/02/2026 Duración: 05minبونڈائی شوٹر عدالت میں پیش اور لبرل پارٹی کی نئی قیادت کا کہنا ہے کہ انہیں ون نیشن کی نقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
-
Deaf Reach: Transforming education and employment for the Deaf - ڈیف ریچ:ایک منفرد فلاحی پروگرام جو سماعت سے محروم افراد کو تعلیم کے ساتھ روزگار بھی فراہم کررہا ہے
16/02/2026 Duración: 16minThe Deaf Reach Program provides education and employment opportunities for hearing-impaired individuals in Pakistan. Led by Canadian-born Daniel Marc Lanthier, who is currently visiting Australia, the initiative runs multiple campuses, satellite schools, and digital classrooms, offering scholarships to over 3,200 students. - ڈینیئل مارک لانتھیئر 30 سال سے زائد عرصے سے سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم اور روزگار کے پروگرام پر کام کررہے ہیں۔ ڈیف ریچ پروگرام ( Deaf Reach Program) کے تحت پاکستان میں 9 مرکزی کیمپس، 50 سیٹلائٹ اسکولز، اور20 سے ذیادہ ڈیجیٹل کلاس رومز چلائے جا رہے ہیں۔3,200 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن میں 98 فیصد اسکالرشپ پر ہیں۔آسٹریلیا کے دورے پر آئے ہوئے ڈینئل مارک سے مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
Dental care out of reach for many - but Victoria's Smile Squad has a solution - بہت سے افراد کے لیے ڈینٹل کیئر ناممکن مگر وکٹوریہ میں ایک گروپ کس طرح اس مسئلےکو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
16/02/2026 Duración: 05minThis week marks World Oral Health Day but for many Australians, cost of living pressures are putting a trip to the dentist out of reach. A new Victorian initiative is bringing dental care to schools, and fast-tracking the recognition of qualifications for overseas-trained dentists. - آسٹریلیا میں رہنے والے بہت سے افراد کے لئے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ڈینٹسٹ کے پاس جانا ممکن نہیں رہا۔وکٹوریہ کا ایکگروپ ڈینٹل کیئر کو اسکولوں کی دہلیز تکلا رہا ہے اور بیرونِ ملک تربیت یافتہ ڈینٹسٹس کی اسناد کی منظوری کے عمل کو تیز کر رہا ہے۔مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
ہیومن رائٹس واچ: جمہوریت کو خطرہ، عالمی صورتحال دہائیوں پیچھے چلی گئی
13/02/2026 Duración: 10minہیومن رائٹس واچ کی تازہ سالانہ رپورٹ کے مطابق جمہوریت اور قوانین پر مبنی عالمی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ میں خاص توجہ امریکہ پر مرکوز کی گئی ہے، جہاں بین الاقوامی ادارے کے مطابق انسانی حقوق بتدریج کمزور ہو رہے ہیں، تاہم آسٹریلیا کو بھی نمایاں طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
-
’بہت اچھا لگتا ہے جب لوگ پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتے ہیں‘: سبینا فاروق
13/02/2026 Duración: 02minسبینا فاروق نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا میں مداحوں کی محبت اور پذیرائی نے ان کے دورے کو یادگار بنا دیا ہے۔
-
ہفتہ رفتہ : جمعہ 13 فروری 2026
13/02/2026 Duración: 06minآسٹریلیا میں وفاقی اپوزیشن کی قیادت میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔ لبرل پارٹی کے پارٹی روم میں آج صبح عہدوں کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے بعد Angus Taylor کو وفاقی اپوزیشن کا نیا لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے، جبکہ Sussan Ley اپنی قیادت برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔
-
بونڈائی دہشت گرد حملے کے حوالے سے ASIO اور AFP کو سینیٹ میں سخت سوالات کا سامنا
12/02/2026 Duración: 04minASIO اور آسٹریلین فیڈرل پولیس سے بونڈی دہشت گرد حملے سے پہلے اور بعد کے اقدامات پر سوالات کیے گئے، جبکہ آسٹریلیا کی اعلیٰ انٹیلیجنس ایجنسی نے حملہ روکنے میں ناکامی کا دفاع کیا ہے۔
-
مختصر خبریں: جمعرات 12 فروری 2026
12/02/2026 Duración: 07minاینگس ٹیلر نے لبرل پارٹی کی قیادت کے لیے امیدوار بننے کا اعلان کر دیا، قیادت کی تبدیلی کی تحریک پیش اور نیٹو نے گرین لینڈ میں نیا آرکٹک مشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
-
World Radio Day and SBS – A voice that connects us - ریڈیو کا عالمی دن اور ایس بی ایس - ایک آواز جو ہمیں جوڑتی ہے
11/02/2026 Duración: 04minFor over a century, radio has remained one of the most powerful ways to connect with the world. In today’s rapidly evolving media landscape, radio’s human voice continues to inform, connect, and reflect our identity—past, present, and future. Hear SBS Urdu audiences share the value of SBS Audio. - ایک صدی سے زائد عرصے سے ریڈیو دنیا سے جڑنے کے طاقتور ترین ذرائع میں سے ایک رہا ہے۔ ابتدائی نشریات کی کھڑکھڑاتی آوازوں سے لے کر آج کے ڈیجیٹل اسٹریمز اور پوڈکاسٹس تک، ریڈیو نے کمیونٹیز کو باخبر رکھا، ثقافت کو فروغ دیا، اور اُن کہانیوں کو آواز دی جو شاید بصورتِ دیگر سنی نہ جا سکتیں۔