Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 148:48:29
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • ملیے نوجوان اداکار علی دایان سے

    19/03/2026 Duración: 08min

    علی دایان پاکستانی ڈرامے کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار ہیں۔ کم عمری ہی سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا اور گزشتہ کئی سالوں سے مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔ اس وقت ان کا رمضان اسپیشل ڈرامہ "تم لڑکے بھی نا' ناظرین کی توجہ حاصل کررہا ہے۔ علی دایان اپنے کیریئر کو کس طرح دیکھتے ہیں، جانیے ایس بی ایس کے ساتھ خصوصی گفتگو میں ۔

  • تعلیم اور ہنر کے ذریعے بیشمار زندگیاں سنوارنے والی ماہین بلوچ کی متاثر کن کہانی

    19/03/2026 Duración: 07min

    ماہین واحد بلوچ نے اپنے علاقے کے وہ بچے جو غربت، والدین کی عدم توجہ یا پھر دیگر وجوہات کی بنا پر اسکولز جانے سے محروم تھے، انہیں اپنے گھر پر جمع کرنا شروع کیا اور اسٹوری ٹیلنگ کا آغاز کیا، رکاؤٹوں، مالی و معاشرتی مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا اور اس سلسلے کو کامیابی سے آگے بڑھاتے ہوئے ان بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکلز سکھانے کا کام بھی شروع کیا، جس سے نہ صرف وہ بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے لگے ہیں بلکہ جدید اسکلز سیکھ کر معاشرے کے کارآمد شہری بھی بننے لگے۔

  • مختصر خبریں : بدھ 18 مارچ 2026

    18/03/2026 Duración: 05min

    مشرق وسطیٰ میں جنگ سے پیدا ہونے والے ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کو حل کرنے کی کوشش میں ہنگامی قومی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ایران نے اپنے طاقتور قومی سلامتی کے سربراہ کی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

  • Have you considered a career in translating and interpreting? - کیا آپ نے ایک مترجم کے طور پر کریئر ئیر بنانے کا سوچا ہے؟

    18/03/2026 Duración: 09min

    Have you ever considered using your bilingual skills to assist others? A career in translating and interpreting might be for you. In Australia you can train for a TAFE certificate all the way to Master’s degree prior to getting certified. In this episode we help you navigate the pathway to becoming a qualified practitioner. - کیا آپ نے کبھی دوسروں کی مدد کے لیے اپنی دو لسانی صلاحیتوں کو استعمال کرنے پر غور کیا ہے؟ مترجم اور ترجمانی کا کیریئر آپ کے لیے ہو سکتا ہے۔ آسٹریلیا میں آپ تصدیق حاصل کرنے سے پہلے ٹیف سرٹیفکیٹ سے لے کر ماسٹر ڈگری تک تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں ہم آپ کو اہل پریکٹیشنر بننے کے لئے ضروری اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

  • Discover how Darwin’s community Iftar transforms the “remote” city into a vibrant hub of multicultural unity. - ڈارون میں خواتین کا عالمی دن اور ملٹی کلچرل افطار: کمیونٹیز کے باہمی ربط کا جشن

    18/03/2026 Duración: 07min

    Migrants often see Darwin as remote and disconnected from Australia’s major cities. Yet a major International Women's Day celebration with a grand community Iftar event challenged that perception. It highlighted the city as a vibrant hub of social cohesion and multiculturalism. - آسٹریلیا کے ریجنل کپیٹیلز میں نارتھرن ٹیریٹیرز کے صدر مقام ڈارون کو دور افتادہ یا الگ تھلگ سمجھا جاتا ہے مگرایس بی ایس اردو نے اس شہر کو تارکینِ وطن کے لئےمواقعوں کی سرزمین پایا۔ اتوار22 مارچ کو ڈارون میں پاکستانی ایسوایشن آف نارتھرن ٹیریٹیرز (PANTA) کے زیرِ اہتمام خواتین کے عالمی دن اور ملٹی کلچرل رمضان افطار ڈنر میں لگ بھگ آٹھ سو افراد نے بیک وقت افطار کیا۔ اس موقعہ پرشرکا سے کی گئی بات چیت پر مبنی یہ پوڈ کاسٹ سنئے۔

  • عید کی خوشیوں میں سب کو شامل کرنے والا حجام عمران

    17/03/2026 Duración: 03min

    عمران کے لیے سب سے قیمتی چیز پیسہ نہیں، بلکہ کسی کے چہرے پر آنے والی وہ مسکراہٹ ہے جو ان کے ہاتھوں سنورنے کے بعد نظر آتی ہے۔ عمران ویسے تو سال بھر مستحق افراد کے مفت میں بال کاٹنے سے منع نہیں کرتے تاہم عید سے قبل وہ خصوصی طورپر چھوٹے بچوں اور وہ افراد جو استطاعت نہ رکھتے ہوں انہیں خود تلاش کر کے ان کو سنوارنے کا کام کرتے ہیں۔

  • مختصر خبریں : منگل 17 مارچ 2026

    17/03/2026 Duración: 05min

    ریزرو بینک نے شرح سود میں دوبارہ اضافہ کر دیا اور لبنان میں پھنسی ایک آسٹریلین ماں نے مدد کی اپیل کی ہے۔

  • وکٹورین ٹاون ٹفالگر کی ملٹی کلچرل مفت افطار کمیونٹی کو جوڑنے کا اہم ذریعہ بن رہی ہے

    17/03/2026 Duración: 07min

    آسٹریلین ریجنل ٹاون ٹفالگر کی مسلمان کمیونٹی ہر ہفتے کے روز ایک مفت افطار پر مدعو کی جاتی ہے ، منتظمین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف کمیونٹی میں یک جہتی کو فروغ دینا ہے بلکہ آسٹریلیا کی ملٹی کلچرل اقدار کو آگے بڑھانا بھی ہے۔

  • What impact will the closure of the Strait of Hormuz have on the world? - آبنائے ہرمز بند ہونے سے دنیا پر کیا اثر پڑےگا؟

    16/03/2026 Duración: 09min

    We spoke to Master Mariner Shahid Bhatti, who has spent 19 years at sea, on this topic. He says that the Strait of Hormuz is not just a sea route but the artery of global trade, and any disruption in it could put fuel prices, shipping costs and supply chains under severe pressure. - اس موضوع پر ہم نے ماسٹر میرنر شاہد بھٹی سے گفتگو کی، جنہوں نے سمندر میں 19 برس گزارے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف ایک سمندری راستہ نہیں بلکہ عالمی تجارت کی شہ رگ ہے، اور اس میں کسی بھی رکاوٹ سے ایندھن کی قیمتیں، شپنگ لاگت اور سپلائی چین شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

  • مختصر خبریں : پیر 16 مارچ 2026

    16/03/2026 Duración: 05min

    وزیر توانائی کرس بوون نے قوم کو یقین دلایا ہے کہ آسٹریلیا میں ایندھن کی فراہمی محفوظ ہے، شپمنٹ شیڈول کے مطابق پہنچ رہی ہے اور ملک کو 37 دنوں تک پورا کرنے کے لیے کافی ذخائر ہیں۔

  • Alleged Disruption at Ballarat Iftar Condemned as ‘Against Australian Values’ - بیلاریٹ میں افطار کے دوران مبینہ اسلاموفوبک حملہ ، آسٹریلین اقدار یہ نہیں ہیں

    16/03/2026 Duración: 04min

    An incident reportedly occurred during a community Ramadan iftar gathering in Ballarat, Victoria, causing concern among members of the local Muslim community. - آسٹریلین ریاست وکٹوریہ کے شہر بیلا ریٹ میں کمیونٹی افطار کے دوران مبینہ طور پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، صورتحال نے جہاں بیلا ریٹ کی مسلم کمیونٹی کو متاثر کیا وہیں وزیر داخلہ ٹونی برک کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے بطور آسٹریلین ہم کون ہیں اس کے منافی ہے۔

  • Fuel standards to be relaxed to boost supply - حکومت کا تیل کی فراہمی بڑھانے کے لئے پٹرول کے معیار میں نرمی کا اعلان مگر اس کا مطلب کیا ہے؟

    13/03/2026 Duración: 05min

    Australia's fuel standards will be relaxed for two months to bring more supply into the domestic market. The federal government say the change will add an additional 100 million litres of petrol a month to Australian supply. - آسٹریلیا کی مقامی مارکیٹ میں ایندھن کی فراہمی بڑھانے کے لیے دو ماہ کے لیے ایندھن کے معیار کو نرم کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے ہر ماہ آسٹریلیا کی سپلائی میں اضافی 100 ملین لیٹر پیٹرول شامل ہو جائے گا۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 13 مارچ 2026

    13/03/2026 Duración: 05min

    ایران نے کہا ہے کہ وہ خلیجی ہمسائیوں پر حملے جاری رکھے گا، جبکہ اس کے نئے رہنما نے امریکہ کو ایک انتباہ دیا ہے۔ G-7 ممالک نے تاریخ میں ہنگامی تیل کی سپلائی کی سب سے بڑی رہائی پر اتفاق کیا ہے، وزیر اعظم پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ شاہی کمیشن برائے یہود دشمنی اور سماجی ہم آہنگی کے ایک اہم مشیر کو ان کے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کے لئے قائل کریں۔

  • ایران نے خبردار کیا ہے کہ تنازع مزید پھیلا تو تیل کی قیمت 200 امریکی ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے

    12/03/2026 Duración: 08min

    مشرقِ وسطیٰ میں جنگ مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، اور ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تنازع خطے میں پھیل گیا تو تیل کی قیمتیں بڑھ کر 200 امریکی ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔

  • مختصر خبریں :جمعرات 12 مارچ 2026

    12/03/2026 Duración: 05min

    ایران کے انتباہ کے بعد عالمی سطح پر ایندھن کی قلت کے خدشات، قیمتیں دگنی سے زیادہ ہونے کا امکان اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران سے خلیجی ممالک پر حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا

  • The Social Schism: How did we get here? - SBS Examines: سماجی تقسیم: ہم یہاں تک کیسے پہنچے؟

    12/03/2026 Duración: 06min

    SBS Examines and SBS Insight brought together prominent leaders and community voices to discuss the state of social cohesion in Australia. They told us why they think it's taken such a hit. - ایس بی ایس ایگزامنز اور ایس بی ایس ان سائٹ نے نمایاں رہنماؤں اور کمیونٹی کے فعال افراد کو اکٹھا کیا تاکہ آسٹریلیا میں سماجی ہم آہنگی کی حالت پر بات کی جا سکے۔ ان لوگوں نے ہمیں بتایا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ اسے اتنا نقصان پہنچا ہے۔

  • مختصر خبریں : بدھ 11 مارچ 2026

    11/03/2026 Duración: 06min

    میٹ کیناوان کو نیشنلز پارٹی کا نیا رہنما منتخب کر لیا گیا اور ایرانی خواتین کی فٹبال ٹیم کی مزید دو کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست دے دی۔

  • پاکستان رپورٹ: پاکستان مشرق وسطی میں تنازعے کے سفارتی حل کیلئے متحرک

    11/03/2026 Duración: 06min

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کو خط لکھا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین، سعودی عرب اور بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے جنگ کے دوران توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو علاج کیلئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

  • سڈنی میں ہونے والے رمضان شاپنگ فیسٹول کا احوال

    10/03/2026 Duración: 04min

    سڈنی میں منعقد ہونے والا رمضان شاپنگ فیسٹول کمیونٹی کے لیے ایک رنگا رنگ اور پُرجوش تقریب ثابت ہوا، جہاں مختلف ثقافتوں، کھانوں اور کاروباروں کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملا۔

  • Think before you pack: Australia’s customs and biosecurity rules explained - سامان پیک کرنے سے پہلے سوچیں: آسٹریلیا کے کسٹمز اور بایوسکیورٹی قوانین

    10/03/2026 Duración: 09min

    Customs is generally the first point of contact for people entering Australia. Our Border Force Officers are there waiting. They ensure that we don’t bring in prohibited goods that could threaten Australia’s unique environment, economy and communities. Before you zip up your suitcase, here’s what you need to know about what can—and can’t—cross the border, and what’s at stake if biosecurity rules are ignored. - آسٹریلیا میں داخل ہونے والوں کے لیے کسٹمز عام طور پر سب سے پہلا رابطہ ہوتا ہے۔ ہمارے بارڈر فورس افسران وہاں موجود ہوتے ہیں۔ وہ یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ لوگ ممنوعہ سامان نہ لائیں جو آسٹریلیا کے منفرد ماحول، معیشت اور کمیونٹیز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اپنے سوٹ کیس کو بند کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ کس چیز کو آسٹریلیا کی سرحد پار کرنئ کی اجازت ہے اور کس چیز کو نہیں ، اور اگر حیاتیاتی حفاظتی قوانین کو نظرانداز کیا گیا تو کیا خطرہ ہو سکتا ہے۔

página 7 de 66