Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
From a graffiti enthusiast to a master calligrapher: Shakeel Tariq’s artistic journey - گرافِٹی کے شوقین سے ماہر خطاط تک شکیل طارق کا فنّی سفر
30/03/2026 Duración: 05minFrom being a die-hard graffiti enthusiast in childhood to becoming an expert in Islamic calligraphy in Melbourne today, let us introduce you to Shakeel Tariq, who is commonly known as ‘Shakeel Artist.’ - بچپن میں دی ہارڈ گرافِٹی کا شوقین سے لے کر آج میلبورن میں اسلامی خطاطی کے ماہر تک، آپ سے ملواتے ہیں شکیل طارق سے، جنہیں لوگ عام طور پر 'شکیل آرٹسٹ' کے نام سے جانتے ہیں۔
-
Are dogs man's most loyal and long-lasting friend? - کتّوں کی انسانوں سے دوستی کی تاریخ پچھلی تحقیق شدہ صدیوں سے بھی پرانی ہے!
30/03/2026 Duración: 05minThey’re often called man’s best friend - but it turns out that friendship goes back even further than we realised. New research shows dogs were already living alongside humans thousands of years before civilisation began. - انہیں اکثر انسان کا سب سے وفادار دوست کہا جاتا ہے — لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ یہ دوستی ہماری توقع سے بھی کہیں زیادہ قدیم ہے۔ نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تہذیب کے آغاز سے ہزاروں سال پہلے ہی کتے انسانوں کے ساتھ وفادار ساتھی کے طور پر رہ رہے تھے۔
-
وکٹوریا میں ایک ماہ مفت سفر: فائدہ کس کو ہوگا؟ نقصان کس کو؟
30/03/2026 Duración: 06minیہ فیصلہ بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور عوامی روزمرہ کے اخراجات پر پڑنے والے دباؤ کے پیشِ نظر متعارف کرایا گیا ہے۔ مقصد واضح ہے: شہریوں کے روزمرہ سفر کو سہل بنانا، ذاتی گاڑیوں پر انحصار کم کرنا اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب پر قابو پانا۔
-
مختصر خبریں : 30 مارچ 2026
30/03/2026 Duración: 04minپاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خطے میں فوری اور مؤثر جنگ بندی کے لیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے- اسلام آباد اس وقت عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ دوسری جانب بھارتی اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ اس اہم موقع پر مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ کچھ حلقے اسے ایک سفارتی موقع ضائع ہونے سے تعبیر کر رہے ہیں۔
-
'A massive reality check': AI-generated disinformation about war in the Middle East is even tricking experts - SBS Examines: مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بارے میںAI سے تیار کردہ غلط معلومات ماہرین کو بھی دھوکہ دے رہی ہیں
27/03/2026 Duración: 04minAs war in Iran and the broader Middle East continues, real and fake videos of the conflict are proliferating on social media — and it's getting harder to tell the difference. - جیسے جیسے ایران اور وسیع تر مشرق وسطیٰ میں جنگ جاری ہے، سوشل میڈیا پر اس تنازعے کی حقیقی اور جعلی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں, اور ان میں فرق کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
-
ہفتہ رفتہ : جمعہ 27 مارچ 2026
27/03/2026 Duración: 05minآسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیزی نے کہا ہے کہ ایندھن کی فراہمی کے مسئلے کو حل کیا جا رہا ہے، اور قلیل مدت میں رسد محفوظ ہے۔ پیر کے روز، انتھونی البانیزی قومی کابینہ کا اجلاس طلب کریں گے، جس میں حال ہی میں مقرر کیے گئے قومی رابطہ کار کے ساتھ مل کر بحران سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
-
Trump administration applies pressure over reporting on war in Middle East - ٹرمپ انتظامیہ صحافیوں پر دباؤ ڈال رہی ہےکہ وہ ایران جنگ کی خبریں انتظامیہ کے موقف کے مطابق بیان کریں!
26/03/2026 Duración: 06minAs the war in the Middle East continues, the United States is fighting a battle on another front: information. - جیسے جیسے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ طول کھینچ رہی ہے امریکی انتظامیہ جنگی محاذ کے ساتھ معلومات کواپنی پسند کے مطابق بیان کرنے کے لئے رپورٹرز پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
-
مختصر خبریں : جمعرات 26 مارچ 2026
26/03/2026 Duración: 04minماہرین معاشیات پیش گوئی کرتے ہیں کہ جون تک صارف قیمت کا اشاریہ پانچ فیصد سے تجاوز کر سکتا ہے کیونکہ تیل کی قیمتوں کے بڑھتے اثرات مختلف صنعتوں میں محسوس کئے جا رہے ہیں۔
-
The Social Schism: How can we move forward as a more united country? - SBS Examines:سماجی تقسیم : ہم ایک زیادہ متحد ملک کے طور پر کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں؟
26/03/2026 Duración: 06minSBS Examines and SBS Insight brought together prominent leaders and community voices to discuss the state of social cohesion in Australia. They shared their ideas on how we can rebuild trust and connection. - ایس بی ایس ایکزامنز اور ایس بی ایس ان سائٹ نے آسٹریلیا میں سماجی ہم آہنگی کی حالت پر بات کرنے کے لیے ممتاز رہنماؤں اور کمیونٹی کے نمایاں اراکین کو اکٹھا کیا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اشتراک کیا کہ ہم کس طرح اعتماد اور تعلق کو دوبارہ بنا سکتے ہیں۔
-
مختصر خبریں : 25 مارچ 2026
25/03/2026 Duración: 06minآسٹریلیا میں ایندھن کی قیمتوں کو جان بوجھ کر حد سے زیادہ بڑھانے پر جرمانہ فی خلاف ورزی 100 ملین ڈالر تک بڑھایا جا رہا ہے۔ خزانہ کے وزیر جم چالمرز کا کہنا ہے کہ آج 25 مارچ کو وفاقی پارلیمنٹ میں ایسا قانون پیش کیا جا رہا ہے جس کے تحت پیٹرول فراہم کرنے والوں اور ریٹیلرز کی جانب سے جھوٹی یا گمراہ کن معلومات دینے اور کارٹل طرز کے رویّے پر سزاؤں کو دوگنا کر دیا جائے گا۔
-
MEFF:عید کی خوشی اور آسٹریلین ثقافت کے رنگوں سے سجا ایونٹ
25/03/2026 Duración: 07minآسٹریلین ثقافت کی خاص بات مختلف پس منظر کے افراد کو یکجا کرتے ہوئے سماجی ہم آۃنگی کا فروغ ہے اور ہر سال عید الفطر کے موقع پر منعقدہ MEFF اس ثقافت کو بخوبی پورا کرتا ہے، یہ ایک ایسے ایونٹ کے طور پر موجود ہے جہاں تمام ثقافتوں کے تمام افراد کو خوش آمدید کہا جاتا پے
-
پاکستان رپورٹ: پاکستان امریکہ ایران مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار
24/03/2026 Duración: 07minپاکستان امریکہ ایران کے درمیان ثالثی کیلئے تیار۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کردی۔ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بھی ایران، چین سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے۔ مشرق وسطی جنگ کے باعث توانائی بحران کا خدشہ، کفایت شعاری پلان کے تحت مزید اقدامات کا اعلان کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا پمز ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا
-
How to buy Indigenous art and craft ethically in Australia - آسٹریلیا میں اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ انڈیجنس آرٹ اور دستکاری کیسے خریدیں
24/03/2026 Duración: 06minBuying Aboriginal and Torres Strait Islander art can be meaningful, but how do you know if it's real and ethical? Fake art is still a problem in Australia, and protections are still developing. This guide helps you understand what to look for, what questions to ask, and where to buy safely. By choosing carefully, you can support First Nations artists and their communities. - ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر اور انڈیجنس آرٹ خریدنا ایک با معنی عمل ہے، لیکن آپ کو کیسے معلوم ہوگا کہ یہ اصلی اور اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ خرید و فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے؟ آسٹریلیا میں جعلی/نقلی آرٹ اب بھی ایک مسئلہ ہے، اور اس حوالے سے تحفظات اب بھی تیاری کے مراحل پر ہیں۔ یہ گائیڈ آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ کیا تلاش کرنا ہے، کون سے سوالات پوچھنے ہیں، اور محفوظ طریقے سے کہاں خریدنا ہے۔ احتیاط سے انتخاب کر کے، آپ فرسٹ نیشنز کے فنکاروں اور ان کی کمیونٹیز کی مدد کر سکتے ہیں۔
-
Shock of the oil crisis: Australia’s economy could remain affected for years - تیل کے بحران کا جھٹکا: آسٹریلیا کی معیشت برسوں تک متاثر رہ سکتی ہے
24/03/2026 Duración: 06minThe rise in oil prices due to the ongoing war in the Middle East is having significant impacts on Australia’s economy, with some sectors expected to face greater and longer-lasting pressure than others. In this special podcast interview, Professor Nouman Shaheer from the University of Sydney explains which sectors - such as transport, logistics, agriculture, and manufacturing - will be most affected, and why Australia’s geographical location further amplifies these effects. - مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ آسٹریلیا کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے، اور کچھ شعبے دوسروں کی نسبت زیادہ اور طویل دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس خصوصی پوڈکاسٹ انٹرویو میں، یونیورسٹی آف سڈنی کے پروفیسر نومان شاہیر اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ کون سے شعبے—جیسے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، زراعت اور مینوفیکچرنگ—سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، اور کیوں آسٹریلیا کا جغرافیائی محلِ وقوع ان اثرات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
-
مختصر خبریں : 24 مارچ 2026
24/03/2026 Duración: 05minآسٹریلیا اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی آٹھ برس پر محیط بات چیت کا سلسلہ اختتام کو پہنچا۔ یہ معاہدہ آسٹریلوی معیشت کے لیے سالانہ دس ارب ڈالر کی اہمیت رکھتا ہے اور اس کے تحت آسٹریلوی برآمدات، جن میں شراب، سمندری خوراک اور باغبانی کی مصنوعات شامل ہیں، پر عائد محصولات ختم کر دیے جائیں گے۔
-
Eid Vibes: Food, Faith & Festivities in Australia - آسٹریلیا میں عید ، رنگوں خوشیوں اور ہم آہنگی کا تہوار
23/03/2026 Duración: 05minIn Australia, Eid al-Fitr is more than a celebration, it’s a snapshot of multicultural harmony. Over the weekend, Muslim communities marked the festival with prayer, food, and shared traditions, while the wider society reflected a powerful sense of inclusion and cultural connection - آسٹریلیا کا شمار ان ممالک میں ہے جہاں متنوع پس منظر کی آبادی رہائش پذیر ہے اور یہ تنوع یہاں مختلف تہواروں میں ہم آہنگی کا ایک نیا رنگ شامل کر دیتا ہے، جمعہ سے اتوار کے دوران آسٹریلیا کی مسلمان آبادی نے عید الفطر کا تہواز منایا لیکن اس دوران ثقافتی رنگ اور معاشرتی ہم آہنگی واضح نظر آئی
-
مختصر خبریں : 23 مارچ 2026
23/03/2026 Duración: 04minامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو آبنائے ہرمز کو کھولنے یا اس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کا سامنا کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم* دینے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
-
ہفتہ رفتہ : جمعہ 20 مارچ 2026
20/03/2026 Duración: 05minآسٹریلیا کے وزیرِ توانائی کرس بوؤن نے اعلان کیا ہے کہ مقامی تیل صاف کرنے والے کارخانوں کے لیے ایندھن کے تحفظ سے متعلق دی جانے والی مالی معاونت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، تاکہ عالمی تیل بحران کے اثرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ : پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا
20/03/2026 Duración: 07minاے ایف سی ویمنز ایشین کپ کا فائنل ، آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان کل کھیلا جائے گا , ایران ، امریکہ اوراسرائیل کے درمیان کشیدگی ، پی ایس ایل کا میلہ بروقت کروانے کی کوششیں , پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا بنگلہ دیش سے شکست پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل سلیکشن کمیٹی پر تنقیید۔
-
مختصر خبریں: جمعرات 19 مارچ 2026
19/03/2026 Duración: 04minوزیر اعظم انتھونی البانیزی نے سپلائی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک قومی ایندھن کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ لبنان میں اسرائیل کے حملوں میں شدت کے ساتھ ہی بیروت میں فضائی حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔