Informações:
Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
سپر اینوایشن سیریز قسط 4: سیلف مینج سپر فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقعے
17/07/2023 Duración: 12minسپراینوایشن کی پوڈکاسٹ سیریز کے چوتھے حصے میں جانئے کہ سیلف مینج سپر فنڈ میں آپ اپنے انوسٹمنٹ کا انتخاب کس طرح کرسکتے ہیں اورکسطرح کی انوسٹمنٹ پراپرٹی خرید سکتے ہیں ،
-
سپر اینوایشن سیریز قسط 3: سپر اینوایشن کو سیلف مینج سپر فنڈ ( SMSF) کیسے فنڈ بنائیں؟
17/07/2023 Duración: 09minسپراینوایشن کی پوڈکاسٹ سیریز کے تیسرے حصے میں ماہرین اور صارفین کی رائے سنئیے کہ سیلف مینج سپر فنڈ ( SMSF) قائیم کرنے کا طریقہ کیا ہے اور اس کے فوائید اور احتیاطی تدابیرکیا ہیں؟
-
سپر اینوایشن سیریز قسط 2: سپُرمیں رقم بڑھانے کے طریقے
17/07/2023 Duración: 09minسپراینوایشن کی پوڈکاسٹ سیریز کے دوسرے حصے میں جانئے کہ سپُر میں کس طرح اضافہ کیا جا سکتا ہے. یہ ضروری ہے کہ اپنے سپر تک رسائی کی عمر تک پہنچنے سے پہلے آپ اس بات کو یقینی بنائیں کے جمع شدہ سپُر آپ کی ضروریات پورا کرسکتا ہے۔ سنئے ماہرین اور صارفین کیا کہتے ہیں۔
-
سپر اینوایشن سیریز قسط 1: آسٹریلیا کے ریٹائیرمنٹ نظام کا بنیادی پروگرام ’ سوپراینوایشن‘ کیسے کام کرتا ہے؟
17/07/2023 Duración: 10minسپراینوایشن کی پوڈکاسٹ سیریز کے پہلے حصے میں جانئے کہ آسٹریلیا میں ریٹائیرمنٹ کے نظام کا لازمی جزو سپر اینیوشن کیسے کام کرتا ہے اور سپر تک رسائی حاصل کرنے کے بارے میں کیا اصول ہیں؟سنئے ماہرین اور صارفین کی رائے۔
-
نیوز فلیش:17 جولائی 2023: معذور افراد کے لئے ملازمت کے بہتر مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ
17/07/2023 Duración: 03minبزنس کونسل آف آسٹریلیا نے معذوری کا شکار افراد کے لئے ملازمت کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
کیا اب گھر سے کام کرنا ماضی کی بات ہوسکتی ہے؟
15/07/2023 Duración: 04minکچھ بڑی کمپنیوں نے اپنی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دفتر میں واپس لایا جاسکے۔ یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آسٹریلیا کے دو سب سے بڑے شہروں میں دفاتر کی جگہیں تیزی سے کم استعمال ہو رہی ہیں۔
-
ویکسین نہ لگوانا انفلوینزہ کو جان لیوا مرض میں تبدیل کر سکتا ہے
14/07/2023 Duración: 04minاگرچہ فلو جیسی بیماریوں کے لیے ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، لیکن دوسری طرف ویکسین کا استعمال کم ہو رہا ہے۔ جبکہ انفلوئنزہ بی سے دو بچوں کی ہلاکت کے بعد، صحت کے حکام ہر ایک کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
-
نیوز فلیش:جمعہ 14جولائی 2023 ۔ ریزرو بینک کی پہلی خاتون گورنرجنرل کی تقرری
14/07/2023 Duración: 03minریزرو بینک کی پہلی خاتون گورنر کی تقرری کا خیر مقدم چین کے اعلیٰ سفارت کار کا کہنا ہے کہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات بہتر اور مستحکم ہوئے ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
نیوز فلیش ۔ بدھ 12 جولائی 2023: ریزیرو بنک کے کام کرنے کے طریقے میں بڑی تبدیلیاں
12/07/2023 Duración: 03minریزیرو بنک کے کام کرنے کے طریقے میں بڑی تبدیلیاں، وزیراعظم انتھونی البانیز کے یورپی اتحادیوں سے مذاکرات۔ سڈنی کے اکاؤنٹنٹ پر 26 ملین ڈالر کے مبینہ فراڈ کا الزام ہے.
-
حالاتِ حاضرہ: حکمران اتحاد میں اختلافات، مولانا فضل الرحمن ناراض، اے این پی کو گورنر کے پی سے تحفظات
12/07/2023 Duración: 08minپاکستان کی حکومت نے اسمبلی کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسرائیل کے نمائندے کی جانب سے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کیخلاف بیان کو سختی سے مسترد کردیا ہے، سعودی عرب نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک 2 ارب ڈالر جمع کروا دیئے ہیں۔
-
نوکری کے متلاشی افراد کو نام کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے
12/07/2023 Duración: 07minایک نئی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ انگریزی نام کے حامل افراد کو ملازمت ملنے میں قدرے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسے افراد جن کے نام نسلی رحجان رکھتے ہیں، ان کو بھرتی کرنے والے افراد کی جانب سے امتیازی سلوک برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اس امتیازی سلوک کے باعث ملازمت کی درخواستوں میں انگریزی ناموں نے نسلی ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مزید جانیے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
نیوز فلیش ۔ منگل 11 جولائی 2023 :وکٹوریہ پولیس کی 1984 کے ایک قتل کے لیے 10 لاکھ انعام کا اعلان
11/07/2023 Duración: 02minآسٹریلیا جرمنی کے شروع کردہ کلائمیٹ کلب میں شامل ہو گیا اور وکٹوریہ پولیس نے 1984 کے ایک قتل کو حل کرنے کی کوشش میں 1 ملین ڈالر کے انعام کی پیشکش کی ہے۔ مزید سنیے نیوز فلیش میں۔
-
What accommodation is available to students? - طلباء کے لیے کون سی رہائش دستیاب ہے؟
11/07/2023 Duración: 09minAustralia is one of the most popular study-abroad destinations. It’s also currently one of the hardest places to find rental accommodation. More than ever, it’s important to understand the housing options that cater exclusively to the needs of students. - آسٹریلیا بیرون ملک تعلیم کی مقبول ترین منزلوں میں سے ایک ہے۔ یہ فی الحال کرائے کی رہائش تلاش کرنے کے لیے سب سے مشکل جگہوں میں سے ایک ہے۔ رہائش کے ان معاملات کو سمجھنا ضروری ہے جو خصوصی طور پر طلباء کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
-
وائس ریفرنڈم کا اصل مقصد کیا ہے ؟
11/07/2023 Duración: 10minاس سال کے آخر میں، آسٹریلین شہری ایک ریفرنڈم میں حصہ لیں گے جہاں ان سے اس سوال کے جواب میں ہاں یا نہیں میں ووٹ دینے کو کہا جائے گا کہ ,کیا آپ ایک ایبوریجنل اور ٹوریس سٹریٹ آئی لینڈر وائس قائم کرکے آسٹریلیا کی فرسٹ نیشن کو تسلیم کرنے کے لیے آئین میں تبدیلی کی حمایت کرتے ہیں؟ لیکن وائس دراصل کیا ہے، اور اس کے حق اور مخالفت میں کیا دلائل ہیں؟ سنئیے اس پوڈکاست میں
-
چائلڈ کیئر سبسڈی میں اضافہ کر دیا گیا ہے
10/07/2023 Duración: 05minحکومت کی جانب سے چائلڈ کیئر سبسڈیز میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ 1.2 ملین آسٹریلین خاندان ان تبدیلیوں سے مستفید ہونگے۔ مئی کے بجٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت چائلڈ کئیر کی حکومتی امداد میں اضافہ کرے گی جس سے خاندانوں کے لیے بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور انھیں زندگی کے بحران کی لاگت میں پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے میں آسانی ہوگی۔ تفصیلات کیلیے پوڈکاسٹ سنیئے۔
-
نیوز فلیش ۔ پیر 10 جولائی 2023 : آسٹریلیا اور جرمنی کے درمیان دفاعی معاہدہ
10/07/2023 Duración: 03minجرمنی اور آسٹریلیا کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا ۔ رواں سال سب سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس وکٹوریہ کے رہائشی دیں گے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
کھیل رپورٹ: پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کےلئے سری لنکا روانہ ، عالمی اسنوکر چیمپئن حکومتِ پاکستان سے نالاں
09/07/2023 Duración: 07minپاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا روانہ ، ورلڈ اور ایشین اسنوکر چیمپئن احسن رمضان حکومت پاکستان سے نالاں ، ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو حکومتی اجازت کا انتظار.
-
پاکستان رپورٹ: پاکستانی نوجوان کی خاموش فلم نے امریکی ایوارڈ جیت لیا, گھریلو خاتون نےہاراموش چوٹی سر کر لی۔
09/07/2023 Duración: 08minلیاری کے نوجوان فلم ساز عدیل ولی رئیس کی خاموش فلم ’ٹو ونز آر ٹو‘ نے امریکی ایوارڈ جیت لیا, کراچی کی گھریلو خاتون سونیا بابر ، نےہاراموش چوٹی سر کر لی.
-
نوجوان فیشن ڈیزائنر ٹیکسٹائیل میں ماحول دوست جدت متعارف کروا رہے ہیں
08/07/2023 Duración: 07minآسٹریلیا کی ستائیس بلین ڈالر کی فیشن انڈسٹری ہر سال 200-ہزار ٹن سے زیادہ ٹیکسٹائل فضلہ لینڈ فل کے لیے بھیجتی ہے۔ کچھ نوجوان ڈیزائنرز اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں.
-
نیوز فلیش - جمعہ 7 جولائی 2023: غیر قانونی روبوڈبٹ اسکیم کے بارے میں رائل کمیشن کی رپورٹ
07/07/2023 Duración: 02min- غیر قانونی روبوڈبٹ اسکیم کے بارے میں رائل کمیشن نے ایک رپورٹ پیش کی ہے - آسٹریلیا کے وزرائے تعلیم اساتذہ کے تربیتی پروگراموں پر نظر ثانی کی حمایت کر رہے ہیں - حکومت نے اپوزیشن کے نیوکلیئر پاور نیٹ ورک کے قیام کے مطالبات کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے