Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
اردو سمر سیریز :موسم گرما میں دمہ ، وجوہات، علامات اور بچاو
18/11/2021 Duración: 05minجب ساری دنیا میں موسم رخ بدل کر ٹھنڈک کی طرف جاتا ہے تو آسٹریلیا کے لوگ موسم گرما کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ آسٹریلیا میں بسنے والے یو ں توموسم گرما چمکتے سورج اور شفاف آسمان کا انتظار کرتے ہیں ، لیکن یہ ہی موسم کچھ مسائل کا باعث بھی ہو سکتا ہے ۔ موسم گرما میں دمہ بھی ان ہی مسائل میں سے ایک ہے ۔ اس مرض سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں کیا اقدامات اٹھائیں سنئے ڈاکٹر ثمن کی زبانی اس پوڈ کاسٹ میں ۔
-
پاکستانی ڈرامہ ویب سیریز ،چُڑیلز، ذرا ہٹ کر کیوں؟
05/08/2020 Duración: 12minکیا عورتیں اپنی حد سے بڑھ کر بول رہی ہیں یا بد لحاظ ہو گئی ہیں؟ عورتوں کی شرم و حیا کو کیا ہوا؟ نجی چینل کی ویب سیریز چُڑیلز میں ایسے ہی سوالوں کا جواب جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔ پاکستانی ڈرامے کی کاسٹ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ بے انصافی کا نشانہ بننے والی خواتین کی بہادری کی کہانی ہے ۔ یہ سیریز اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ پہلی بار پاکستانی ڈرامہ زی 5 گلوبل کے ذریعے ویب سیریز کی صورت میں عالمگیر سطح پر ۱۱ اگست کو ریلیز ہو رہا ہے۔ اس سیریز کے فنکار وں کی بات چیت سننے کے لئے اوپر دئے اسپیکر بٹن پر کلِک کیجئے۔
-
Pakistanis comprise five per cent of homeless in Australia - آسٹریلیا کے بے گھر تارکین وطن میں سے %5 فیصد پاکستانی ہیں
17/08/2018 Duración: 08minIt was a dream come true for one Pakistani young man when he first arrived in Australia for his master’s degree two years ago. A place with no friends or family, he was still determined to make it his new home. Little did he know that he would have to spend the first three months in his car as a homeless person. - ایک پاکستانی نوجوان کے لیے آسٹریلوی خواب کی شروعات بے گھری سے ہوئی جب اسے تین ماہ اپنی وین میں سڑکوں پر گزارنا پڑے